Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے: عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو فون

بغداد: عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ عراق اپنی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتاہے ۔ امریکی اور ایرانی دونوں میزائل حملے عراق کی خود مختاری کے خلاف تھے۔ امریکی افواج اور جنگی سامان حکومت کی اجازت کے بغیر عراق میں داخل ہو رہا ہے جو کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔امریکی فوج عراق سے انخلاء کا طریقہ کار طےکرے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹیلیفون کیا۔ گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وفد امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق اپنے ہمسائیوں اور بین الاقوامی برادری سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، حکومت عراقی سرزمین پر موجود تمام غیرملکیوں اور ان کے اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور وہ انہی نکات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

عراقی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ میں ایوانِ نمائندگان نے صدر ٹرمپ کو ایران سے کانگریس کی اجازت کے بغیر جنگ سے روکنے کی قرارداد بھی منظور کی ہے۔

یاد رہے کہ تین جنوری کو امریکا کی طرف سے عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر ایرانی لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کے بعد عراقی حکام خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ کشیدگی ہمارے ملک کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد بھی منظور کی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج عراق سے فوجی انخلاء کرے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

17 − 7 =

Contact Us