چین کی سب سے پہلی نجی کمپنی جس نے مصنوعی سیارہ مدار میں بھیجا اس نے اگلے سال آٹھ راکٹ خلا میں بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے ، جو مصنوعی سیارہ کے ساتھ دیگر مال بردارحصوں کوخلا میں پہنچانے گی
بیجنگ میں قائم پرؑعزم سٹارٹاپ آئی اسپیس کمپنی نے گذشتہ ہفتے مدار میں انتہائی ہلکے وزن والا کیریئر راکٹ لانچ کرنے کے بعد سرخیاں بنائیں۔ پہلا کامیاب تجارتی مدار مشن چین کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ راکٹ ، ہائپربولا -1 نے دو مصنوعی سیاروں کو مدار میں پہنچایا ، ساتھ ہی ساتھ کئی تجرباتی مال بردارڈبےبھی بھیجے۔