چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔مزید 97 افراد ہلاک

چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 908 ہو گئی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار 171 ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی ایک ٹیم چین کے دارالحکومت بیجنگ روانہ کر دی گئی ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے مزید 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔

مختلف ممالک چین سے اپنے لوگوں کو نکالنے کی مسلسل کوشش میں ہیں ۔ امریکہ کی دو پروازیں ووہان سے امریکی شہریوں کو لےکر امریکہ پہنچ گئی ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چین سے 800 سے زائد امریکیوں کو نکالا جا چکا ہے۔

Care to Share?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

eighteen − 6 =