Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

کرونا کے خلاف جنگ : آئی ایم ایف متاثرہ ممالک کو صفر شرح سود پر ایک کھرب ڈالر قرضہ دے گا: کرسٹالینا جورجیفا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کرونا وائرس سے متاثرہ اور اس کے باعث معاشی مشکلات کے شکار ممالک کو 1 کھرب ڈالر تک صفر شرح سود پر قرضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے رکن ممالک کو کرونا وائرس سے نبرد آزما ہونے اور معیشت کی بحالی کے لیے 1 کھرب ڈالر تک کا قرضہ دینے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ قرضہ صفر شرح سود پر ابھرتی اور ترقی پذیر معیشتوں کو 50 ارب ڈالر جبکہ کم آمدنی والے رکن ممالک کو 10 ارب ڈالر تک دیا جائے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے مزید کہا کہ 20 ممالک نے قرضوں کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کو ترجیحی بنیاد پر اور تیز رفتاری سے بلا سود قرضے جاری کیے جائیں تاکہ معاشی بحران کے شکار اور مالی مدد کے حق دار ممالک کو اپنے امور چلانے کے لیے کچھ سہارا مل سکے۔ اس کے علاوہ سی سی آر ٹی فنڈزغریب ممالک کو فوری طور پر قرضوں سے نجات دلانے میں بھی مدد فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ پہلے ہی مجموعی طور پر 200 ارب ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کرچکا ہے جب کہ 15 مارچ کو امریکی فیڈرل ریزرو نے معاشی نمو کی حوصلہ افزائی کے لیے سود کی شرح صفر کر دی تھی اور معیشت کو کرونا وائرس کے اثرات سے بچانے کے لیے 700 ارب ڈالر کے پروگرام بھی شروع کیے۔
 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

3 × 3 =

Contact Us