Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

امریکہ نے ڈالر کی قبر خود کھودی ہے۔ ذمے داری قبول کرے۔ دمتری اورلوف

مقبول کلب اورلوف بلاگ کے دیمتری اورلوف کا کہنا ہے کہ امریکہ مختلف ممالک پر مختلف قسم کی پابندیاں لگا رہا ہے جن کی وجہ سے لوگ ڈالر کے استعمال سے گریز کرنے لگے ہیں جبکہ روس اور چین اپنی تجارت اور سونے کے ذخائر میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور چین دونوں کی حکمت عملی یہ ہے کہ امریکہ کو ڈالر کے خاتمے کا کام خود ہی کرنے دیں۔ اورلوف آر ٹی کی کیزر رپورٹ میں بات کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ روسی نژاد امریکی سماجی تبصرہ نگار کے مطابق ، امریکہ پابندیاں متعارف کروانے اور لوگوں کو سوئفٹ ادائیگی کے نیٹ ورک سے منقطع کرنے کی دھمکی دے کر لوگوں کی ڈالروں کے لین دین تک رسائی کو محدود کررہا ہے۔ اورلوف نے مزید کہا کہ ، “وہ بنیادی طور پر جس شاخ پر بیٹھے ہیں اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ” اس سلسلے میں کسی کو بھی ان کی مدد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔” دریں اثنا ، روس اور چین کا مقصد باہمی تجارت کو جاری رکھنا ، دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کرنا ، مقامی کرنسیوں کی بنیاد پر مختلف تجارتی کنسورشیم تشکیل دینا اور سونے کی مدد سے کرنسی کا تبادلہ کرنا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ”کوئی بھی اس بڑی متوقع مالی تباہی میں دلچسپی نہیں لے گا اور اس تباہی کا واحد ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا۔”

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × 1 =

Contact Us