Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی لاپروائی: کرونا وائرس نے اسرائیل کو مشکل سے دوچار کر دیا

انتہا پسند آرتھوڈوکس اور بنیاد پرست صیہونیوں کی طرف سے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومتی احکامات نظر انداز کرنے کے نتیجے میں اس وقت اسرائیل میں متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھنے سے ملک ایک نئی مشکل سے دوچار ہوچکا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اوائل میں وسطی اسرائیل کے شہر بنی براک کی سڑکوں اور بازاروں میں خریداروں کا ہجوم تھا۔ ان میں سے بیشتر بنیاد پرست آرتھوڈوکس یہودی تھے جو اپنے مذہبی رہ نماؤں کی فرمانبرداری کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خطرے کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں اور بازاروں میں گھوم رہے تھے۔

جمعہ تک کرونا کی وجہ سے بنی براک ملک کا بدترین مقام بن چکا تھا۔ ایک مقامی تجزیہ نگار نے بتایا کہ بنیاد پرست یہودیوں کی وجہ سے بنی براک کی 40 فی صد آبادی کرونا کا شکار ہوچکی ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی اتھارٹی نے کرونا سے متاثرہ علاقوں میں نقل وحرکت پرسخت پابندیاں عاید کی ہیں تاکہ شہروں اور قصبوں میں کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ اسرائیلی پولیس نے متعدد علاقوں کو ‘نوگو ایریاز’قرار دیا ہے۔شہر کے تمام داخلی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ ایک ہزار سے زائد پولیس افسروں کولاک ڈاؤن  کےلیےتعینات کیا گیا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

one × 3 =

Contact Us