اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے ایک ایچ بی او سیریز کے پروڈیوسروں کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ “سامی مخالف ہیں” اور “اسرائیل کی بدنامی کرتے ہیں۔”
نیتن یاھو نے فیس بک پر لکھا کہ “پروپیگنڈہ” چینل 12 اور اس کے مالک کیشٹ کا بائیکاٹ کریں جو کہ”ہمارے لڑکے” نامی شو تیار کر رہے ہیں
واضح رہے کہ اس پروگرام کے بارے میں نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ یہ “اسرائیل کا نام بد نام کرتے ہیں۔” نیتن یاہو نے بائیکاٹ کے لیے ان لوگوں پر خاص طور پر زور دیا جن کے گھروں میں ریٹنگ میٹر ہے۔