Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

میگھن کا امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو۔۔۔ شاہی خاندان کی نیندیں اڑ گئیں

برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے امریکی ٹی وی کو متنازع انٹرویو  کی تیاریوں کی خبروں نے برطانوی شاہی خاندان کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کو تشویش ہےکہ انٹرویو میں میگھن شاہی محل پر نسلی اور صنفی تعصب کے الزامات لگائیں گی جب کہ دونوں بھائیوں کی مبینہ رنجش کا معاملہ بھی عوامی بحث کا حصہ بنے  گا، جس سے شاہی خاندان کے وقار کو ٹھیس پہنچے گی ۔

خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے گذشتہ دنوں شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت ‌سے دستبرداری کا اعلان تھا۔ شاہی جوڑے کے مطابق انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب معاشی طورپر بھی خود مختار زندگی گزاریں گے اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ شمالی امریکہ میں زندگی بسر کریں گے۔

واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد سے شاہی جوڑا اور برطانوی شاہی خاندان دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ کی نظروں میں ہے۔

ملکہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں کو کہا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ ہی اپنا سفر جاری رکھیں تاہم وہ اور ان کا خاندان ہیری اور میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدہ نئی زندگی کی خواہش  کو سمجھتے اور اس کا احترام کرتے ہیں۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

seventeen − 13 =

Contact Us