Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

چین میں ایغور مسلمانوں پر ہونے والےظلم و جبر میں اضافہ،

چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران انسانی حقوق کی صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے۔ ان کیمپوں میں ایغور برادری پر جنسی تشدد بھی کیا جاتا ہے اور جسمانی تشدد سے اموات بھی ہوئی ہیں واضح رہے کہ جرمن وزارت خارجہ نے یہ رپورٹ انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلاء ، مغربی ممالک کے سفارت خانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کی معلومات کی روشنی میں تشکیل دی ہے۔ چین میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بارے میں جرمن وزارت خارجہ نے یہ رپورٹ گزشتہ برس دسمبر میں تیار کی تھی۔
یاد رہے کہ چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں ایغور کمیونٹی ترکی النسل سنی مسلمان ہیں اوران کی زبان ترک زبان سے مماثلت رکھتی ہے ۔ چین میں انسانی حقوق کے جائزے کی اس رپورٹ میں جرمن وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ سنکیانگ میں تقریباﹰ ایک کروڑ ایغور مسلمان آباد ہیں اور ان میں سے دس لاکھ افراد نظربند یا پھر چینی حکام کے حراستی مراکز اور کیمپوں میں قید ہیں۔ چین نے سن 2016 کے اواخر میں ایغور مسلمانوں کے لیے یہ مبینہ کیمپ تیار کیے تھے۔  اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کیمپوں میں ایغور برادری پر جنسی تشدد بھی کیا گیا اور جسمانی تشدد سے اموات بھی ہوئی ہیں۔
چین ان کیمپوں کو نظریاتی تعلیمی ادارے کہتا ہے، جہاں لائے جانے والے افراد کی نظریاتی طور پر تطہیر کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال چینی دارالحکومت بیجنگ سے اتوار 17 نومبر کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے لکھا تھا کہ چین میں سرکاری دستاویزات کے افشاء کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے ریاستی اہلکاروں کو یہ حکم دے رکھا ہےکہ وہ صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں پر سکیورٹی کریک ڈاؤن کے دوران مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ‘قطعاﹰ کوئی رحم نہ کھائیں‘۔

چینی صوبے سنکیانگ میں مسلم اقلیتی آبادی کی ‘ذہنی اور سماجی تربیت‘ کے نام پر قائم کیے جانے والے حراستی مراکز کا سلسلہ 2016ء میں اس وقت بہت زیادہ پھیل گیا تھا، جب بیجنگ حکومت نے سنکیانگ میں چَین چوآن گُو نامی اہلکار کو کمیونسٹ پارٹی کا نیا علاقائی سربراہ مقرر کیا تھا۔ ان دستاویزات کے مطابق سنکیانگ اور وہاں کی مسلم آبادی سے متعلق بیجنگ حکومت کی پالیسی پر مقامی سطح پر عمل درآمد کے حوالے سے کوئی مزاحمت نہیں پائی جاتی کیونکہ اس حکمت عملی سے اختلاف کرنے والے علاقائی حکام کو بھی خدشہ ہے کہ اگر انہوں نے بیجنگ کی ہاں میں ہاں نہ ملائی، تو خود انہیں بھی اپنے خلاف کارروائی اور سزاؤں تک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

two × 5 =

Contact Us