Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ہیٹی میں یتیم خانے میں آگ لگنے سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے

کیریبیئن ملک ہیٹی سے ایک انتہائی افسوسناک خبر آئی ہے جہاں پر بچوں کے یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس سے 15 بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کیریبیئن ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں غیر لائسنس یافتہ یتیم خانے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچے جاں بحق ہوگئے۔آگ لگنے کی وجہ سے دو بچے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 13 بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا مگر ان کے پھیپھڑوں میں دھواں بھر جانے کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گئے۔

دارالحکومت کے جنوب میں 50 ہزار افراد پر مشتمل کینسوف نامی قصبے میں موجود اس یتیم خانے میں جمعرات کی صبح 9 بجے کے بعد آگ لگی۔فرانسسی خبر رساں ادارے کو ان میں سے ایک بچے نے بتایا کہ لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچے نے اپنے کمرے میں موم بتی جلائی تھی جس کی وجہ سے آگ لگی۔تا ہم سکاری ذرائع کے مطابق اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی ۔

یاد رہے کہ آگ بجھانے کے لیے یتیم خانے کےاندر کسی بھی قسم کا انتظام نہیں تھا، بچوں کے رہن سین کو بالکل نظر انداز کیا گیا تھا۔ یہ سب دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے بچے جانورں کی طرح رہ رہے تھے۔ آگ لگنے کے وقت صرف تین بڑے افراد موجود تھے۔

ہیٹی میں موجود حکومتی ادارے( آئی بی ای ایس آر ) کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس یتیم خانے کو چلانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی۔ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک تنظیم ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ تنظیم مذہب کی بنیاد پر غیر ملکی فنڈنگ حاصل کرتی ہے، مجھے اس بارے میں درست معلومات نہیں ہے مگر یہ غیر قانونی ہے۔

عدالتی تحقیقات کے مطابق اس واقعے میں بچ جانے والے بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، اس حادثے نے اس بچوں کے دماغ پر بہت بُرا اثر ڈالا ہے جس کی وجہ سے ان کے لیے حکومتی ادارے آئی بی ای ایس آر میں ذہنی علاج کیا جائے گا۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

12 + 20 =

Contact Us