Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

ایران کے صدر حسن روحانی کا سعودی عرب اور بحرین کے حکمرانوں کو تعلقات کی بہتری کے لیے خط

ایران کے صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن خلیفہ کو خط ارسال کیے ہیں۔ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی سخنگوی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران خطے میں ہمشیہ امن اور اسحتکام کے لیے کوشاں رہا ہے۔ اور سعودی عرب اور بحرین کی حکومتوں کو خط بھی ایران کی ان ہی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ایران کے سرکاری ترجمان علی ربیعی سخنگوی نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ باہمی سطح پر ایران کے معاشی روابط ہیں اور ’امریکی دباؤ اور پابندیوں کو ہمسایہ ملکوں میں دوریوں کا باعث نہیں بننے دینا چاہیے‘۔

ایران پر امریکی اقتصادی پابندیوں کا ایک سال مکمل ہونے پر ایران کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی درآمد اور ملکی آمدن میں کمی کا اگر کسی دوسرے ملک کو سامنا ہوتا تو وہ ایران سے بدتر حالت میں ہوتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ کثیرالملکی بین الاقوامی جوہری معاہدہ ختم کر کے اس کے خلاف سخت ترین اقتصادی اور تجارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں جن سے ایران کی تیل کی برآمدات بری طرح متاثر ہوئی تھیں۔امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والی پابندیوں کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ایران کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ ’ایسی پابندیوں کی تاریخ میں کوئی اور مثال نہیں ملتی اور یہ ایران کو زیردست کرنے کی نئی کوشش ہے‘۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا مقصد ایران کے شہریوں کی روزمرہ زندگی اور ان کی اجتماعی نفسیات کو نشانہ بنا کر ایران میں افراتفری کا ماحول پیدا کرنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ’واشنگٹن کے حالیہ اقدامات جن میں بیرونی ممالک کے ساتھ بین الاقوامی معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہ کرنا شامل ہیں، اس کی پرانی پالیسی کا تسلسل ہے جو آج تک جاری ہے‘۔

شام سے امریکی فوج کے اچانک انخلا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’امریکہ کو جب تک ضرورت تھی انھوں نے کردوں کا ساتھ دیا اور جب ان کا مقصد پورا ہو گیا تو وہ کردوں کو تنہا چھوڑ گیا‘۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

thirteen − five =

Contact Us