Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان کے تاریخی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ فرخ اقبال نے کیا۔

پاکستان پہنچنے پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کوششوں میں اقوام متحدہ کا قابل بھروسہ اور مستقل شراکت دار ہے۔ دورہ پاکستان کا مقصدامن کے لیے پاکستانی عوام کی خدمات پران کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن دوجیرک کے مطابق انتونیو گوتریس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر مللکت عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں عالمی افغان مہاجرین کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جس کا مقصد پاکستان کی افغان مہاجرین کی 40 سالہ میزبانی کو اجاگر کرنا اور افغان امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سامنے لانا ہے۔علاوہ ازیں کل اسلام آباد میں ایک تصویری نمائش کا افتتاح کریں گے جس میں پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ 60 سالہ سفر کی تصویر کشی کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ یو این سیکرٹری جنرل 18 فروری کو لاہور  جائیں گے جہاں وہ انٹر فیتھ لیڈرز سے ملیں گے، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ جائیں گے ساتھ ہی وہاں اسکول کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں گے اور پھر گوردوارہ کرتارپور صاحب جائیں گے۔ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان سے متعلق عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورےکا وقت انتہائی اہم ہے، یہ دورہ خطے اور عالمی سطح  پر پاکستان کے کردار کو تسلیم کرنےکی علامت ہے۔ 

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 + 20 =

Contact Us