جمعرات, اکتوبر 29 Live
Shadow

تارکین وطن

سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

سعودی عرب کا اقامہ و ویزا میعاد میں 3 ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

پاکستان دنیا میں, تارکین وطن, عرب
سعودی حکومت نے ملک میں مقیم تارکین وطن اور مسافرں کے اقامہ اور ویزہ میں تین ماہ کی معیاد کو مفت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔کورونا وباء کے باعث سعودی عرب میں مقیم تارکین وطن اور آبائی وطنوں کو لوٹ جانے والے ایسے افراد سخت پریشانی کا شکار تھے جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی یا عنقریب پوری ہونے والی تھی، جس پر تارکین وطن کی جانب سے سماجی میڈیا پر تحفظات کا اظہار سامنے آرہا تھا، معاملے پر توجہ دیتے ہوئے سعودی بادشاہ، سلمان بن عبدالعزیز نے تمام اقامہ جات کی معیاد تین ماہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم الحرمین شریفین نے کورونا وباء کے دوران اقامہ کی فیس بھی معاف کرنے کا اعلان کیا ہے، اور ایسے تارکین وطن جن کے اقامہ کی معیاد ختم ہو چکی تھی، انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت بھی دے دی ہے۔نئے وضح کردہ طریقہ عمل کے تحت کورونا وباء کے دوران سعودی عرب میں پھنس ...
امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں

امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کی تیاریاں

COVID-19, EU, news, United States of America, Urdu, اردو نیوز, امریکہ, تارکین وطن, کورونا, یورپی یونین، سیاحتی پابندی
یورپی یونین نے امریکہ میں مسلسل بے قابو ہوتی کورونا وبا کے پیشِ نظر امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ تاہم اس پابندی کے اطلاق کے حتمی فیصلے کا امکان یکم جولائی تک متوقع ہے۔یورپی حکام کے مطابق امریکا کورونا وبا پر قابو پانے سے تا حال قاصر ہے جسکی وجہ سے امریکی شہریوں کے یورپ آنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ یہ پابندی صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ روس اور برازیل کے سیاحوں پر بھی عائد کی جاۓ گی۔یہ بات دلچسپی سے خارج نہیں کہ مارچ میں یورپ کو کرونا وبا کے باعث امریکی صدرٹرمپ کی جانب سے اسی قسم کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب یورپ خود وبا کا مرکز تھا۔ اور اب صدر ٹرمپ کو جوابی اقدام کا سامنا ہے۔اس وقت امریکہ 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد کورونا کیسز کے ساتھ دنیا کے وبا سے متاثرہ ممالک میں سرِ فہرست ہے۔ جبکہ محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ23 ہزار سے زائد امری...
مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

مغربی ممالک میں ایشیا اور افریقی باشندوں کی کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب زیادہ کیوں؟

coronavirus, Middle East, pakistan پاکستان, Racism, United States of America, تارکین وطن, سیاہ فام, کورونا, نسلی تعصب
اگرچہ کوروانا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے تاہم مغربی ممالک میں اموات کی شرح اب تک دیگر ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ متحدہ ہائے امریکہ اب تک ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی ہلاکت کے ساتھ سب سے زیادہ ہلاکتوں والا ملک ہے جبکہ برطانیہ لگ بگھ چالیس ہزار کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ تاہم ان میں آبادی اور اموات کی شرح کے لحاظ سے ایشیا اور افریقی باشندوں کا تناسب زیادہ ہے۔ جبکہ تحقیقی اندازوں کے مطابق آئندہ متاثرہ مریضوں میں متذکرہ گروہوں میں موت کی شرح 50 فیصد تک جا سکتی ہے۔اس موضوع پر چہ مگوئیاں شروع ہوئیں تو مغربی ذرائع ابلاغ عامہ پر مختلف ماہرین وجوہات سے متعلق اپنی رائے دیتے نظر آئے، خصوصاً جب متاثرہ افراد کے آبائی ممالک سے بھی تشویش کا اظہار سامنے آںے لگا ہے۔تشویش کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ امتیازی معاملہ صرف مغربی ممالک میں مقیم تارکین وطن میں سامنے آرہا ہے، جب...