جمعہ, ستمبر 18 Live
Shadow

سیر و سیاحت

کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ

کورونا کے باعث سیاحت کی صنعت کو 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا: اقوام متحدہ

سیر و سیاحت
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے سیاحت کے مطابق کورونا کے باعث رواں سال دنیا میں سیاحت کی غرض سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 44 کروڑ کی کمی آئی ہے۔ اور یوں صنعت کو مجموعی طور پر 460 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق صنعت کو نقصان 2009 میں عالمی کساد بازاری کے باعث ہونے والے نقصان سے 9 گنا زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر رواں سال سیاحت میں 65 فیصد کمی آئی۔ جبکہ ایشیا خصوصاً مشرق بعید میں اس کا اثر سب سے زیادہ پڑا ہے جہاں سیاحوں میں 72 فیصد کمی آئی، فہرست میں دوسرے نمبر پر یورپ رہا جہاں سیاحوں کی آمد میں 66 فیصد کمی آئی امریکہ میں 55 فیصد جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 57 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ...
مچھروں سے پاک چینی گاؤں دریافت: سائنسدان حیران

مچھروں سے پاک چینی گاؤں دریافت: سائنسدان حیران

China, چین, سیر و سیاحت
چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان میں ایک ایسا گاؤں دریافت ہوا ہے جہاں مچھر بالکل نہیں پائے جاتے۔ ڈنگ وولنگ میں ایک قدیم تہذیب ہاکا کے لوگ آباد ہیں، جو ہریالی اور خوبصورت مناظر کے ساتھ ساتھ منفرد طرز کے گھروں کے لیے بھی مشہور ہے۔ اور دنیا بھر سے سیاح یہاں سیر و تفریح کے لیے آتے ہیں۔ایسے میں اگر مچھر نہ ہوں تو سونے پہ سہاگا ہے۔ سطح سمندر سے سات سو میٹر بلند اس گاؤں میں جو جھیلوں، تالابوں، پہاڑیوں اور ہریالی سے بھرا پڑا ہے سیاح منفرد انداز میں تعمیر گھروں کو دیکھنے آتے ہیں، تاہم جب اس بات کا ادراک کیا گیا کہ یہاں مچھر نہیں ہیں تو قومی ذرائع ابلاغ بھی اس کی خصوصی خبر سازی کے لیے پہنچ گیا۔قومی ذرائع ابلاغ کی بھرپور توجہ کو بھانپتے ہوئے لوگوں نے مقامی سیاحت کے لیے نیا جواز تراشا اور کہنا شروع کر دیا کہ اس کی وجہ ان کے گاؤں میں موجود مینڈک کی شکل سے مشابہہ ایک خاص پتھر ہے، جسکی وہ...