ہفتہ, اکتوبر 24 Live
Shadow

عرب و فارس

ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

ایران کی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی منفرد مشق، امریکہ کا شدید ردعمل

عرب و فارس
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک منفرد مشق کر کے امریکہ کی خوب توجہ حاصل کی ہے۔ امریکی سیٹلائٹ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق ایران نے دنیا کی اہم تجارتی راہداری آبنائے ہرمز میں امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے کے نمونے پر نشانہ بازی کی مشق کی ہے۔امریکی طیارہ بردار بحری بیرے کے نمونے پر حملے کی ایرانی مشق کے مصنوعی سیارے سے مناظرمشق پر قطر میں موجود امریکی بحری بیڑے، جو دنیا میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ بھی کہلاتا ہے کی خاتون ترجمان ریبیکا ریبریخ نے تصدیق کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔جبکہ برطانوی میڈیا کے مطابق مشق میں استعمال کیے جانے والے میزائل اور دیگر اسلحے سے پیدا ہونے والا ارتعاش اس قدر زیادہ تھا امریکہ کو خطے میں موجود اپنے فوجی اڈوں کو خبردار کرنا پڑا۔امریکی اور دیگر عالمی ذرائع ابلاغ پر خوب تشہیر کے بعد ایران نے بھی مشق کی تفصیل جاری...
ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین  اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

ایران سے 14 قیدی، 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن پاکستان داخل، حکام کی طبی معائنہ کرنے کی یقین دہانی

عرب و فارس
ایران نے ملکی جیلوں میں مختلف معمولی جرائم میں قید 14 پاکستانیوں کو رہا کرتے ہوئے انہیں تفتان کے سرحدی دروازے پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا ہے۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی مقام تفتان پر ایرانی حکام نے 14 پاکستانی قیدیوں کو حکام کے حوالے کیا ہے۔ خبر کی تفصیل کے مطابق رہا ہونے والے افراد ایران میں مختلف معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جنہیں خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ایرانی سرحد پر ہونے والی دیگر نقل و حرکت میں 76 زائرین اور 149 غیر قانونی تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ جنہیں پاکستانی حکام کے حوالے کیے گئے ہیں۔ سرحدی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ تمام افراد کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور پھر ہی انہیں شہری آبادی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔اس سے قبل مارچ اور اپریل میں ایران سے پاکستان میں داخل ہونے والے متعدد زائرین کی کورونا ٹیسٹ کے بغ...