گوگل ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
عالمی انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے ہندوستان میں 10 بلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کا عندیا دیا ہے۔ سرمایہ کاری آئندہ پانچ سے سات سالوں پر محیط ہوگی جس کا مقصد ہندوستان سمیت دیگر بڑی مارکیٹوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو پروان چڑھانا ہے۔
https://twitter.com/sundarpichai/status/1282598821504016386
منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے کہا کہ ہم مقامی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے معاہدے، نئی ڈیجیٹل کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری، ماحول دوست منصوبوں کی معاونت اور تکنیکی معاونت کی صورت میں ہندوستان کی مدد کریں گے۔
مزید تفصیل کے مطابق گوگل ہر طرح کی معلومات کی مقامی زبانوں میں فراہمی، مقامی آبادی کی ضروریات کے تحت مصنوعات اور خدمات کی سہولت کے لیے منصوبوں کی معاونت، چھوٹے کاروباروں کو ڈیجیٹل کرنے میں مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود، صحت، تعلیم اور زراعت میں ...