Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

سیاست

نیویارک: انتخابات کے بعد پُرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ والے مظاہروں کا سلسلہ شروع – ویڈیو

نیویارک: انتخابات کے بعد پُرتشدد اور جلاؤ گھیراؤ والے مظاہروں کا سلسلہ شروع – ویڈیو

سیاست
امریکی ریاست نیو یارک میں انتخابات کے اگلے ہی روز مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مین ہیٹنمیں ہزاروں افراد نے جلاؤ گھیراؤ کیا اور پولیس کی موجودگی میں املاک کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ توڑ پھوڑ کرتے رہے۔ مظاہرہ بظاہر ڈیموکریٹ کے حامیوں کی جانب سے نکالا گیا تھا جس کا مطالبہ تھا کہ انتخابات میں ڈالے جانے والے تمام ووٹوں کی گنتی کی جائے۔ جس کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے ڈاک کے ذریعے ووٹوں پر دھاندلی کی کوشش کا الزام اور انہیں نتائج میں شامل نہ کرنے کی کوشش میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہروں میں انتیفا اور سیاہ فام کے حقوق پر کام کرنے والی تنظیمیں زیادہ متحرک رہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق نیویارک میں مختلف مقامات پر 400 سے 500 مظاہرے کیے گئے، جس کے باعث پولیس کے لیے بھی تمام مظاہروں پر نظر رکھنا اور انہیں فسادات سے روکنا مشکل رہا۔ تاہم عملہ اپنی ذمہ داریوں ک...
ہفتہ قبل انتخابات کے حالات ہوبہو بیان کرنے پر سینٹر برنی سینڈر انٹرنیٹ پر زیر بحث: سینٹر وقت میں سفر کرنے والا بزرگ ہے کیا؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

ہفتہ قبل انتخابات کے حالات ہوبہو بیان کرنے پر سینٹر برنی سینڈر انٹرنیٹ پر زیر بحث: سینٹر وقت میں سفر کرنے والا بزرگ ہے کیا؟ صارفین کے دلچسپ تبصرے

سیاست
امریکی انتخابات اور اسکے بعد کے حالات پر تبصرے کی ہوبہو عکاسی پر ڈیموکریٹ سینٹر برنی سینڈر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب چل رہی ہے۔ یاد رہے کہ سینٹر برنی سینڈر خود بھی حالیہ انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے ایک امیدوار تھے تاہم انہوں نے جو بائیڈن کے حق میں پیچھے ہٹ گئے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کے دوران سینٹر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دن پہلے وہ ووٹ گنے جائیں گے جو پولنگ اسٹیشن پر ڈالے جائیں گے، اور کیونکہ ریپبلکن جماعت کے زیادہ تر ووٹر خود پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالیں گے، لہٰذا پہلے گنتی میں صدر ٹرمپ جیتتے ہوئے نظر آئیں گے، جس پر صدر ٹرمپ جیت کا اعلان کریں گے تاہم بعد میں ڈاک کے ذریعے آئے ووٹوں کی گنتی میں، جو کہ زیادہ تر ڈیموکریٹ کے ہوں گے میں جوبائیڈن کو برتری ملتی نظر آنے پر صدر ٹرمپ انتخابات پر اعتراضات اٹھانا شروع کر دیں گے۔ اور ایسا خصوصاً ان ریاستوں میں ہو گا جہاں دونوں...
صدر ٹرمپ کا مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان، جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گنتی روکنے نہیں دیں گے

صدر ٹرمپ کا مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان، جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ گنتی روکنے نہیں دیں گے

سیاست
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حزب اختلاف پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے بعد ووٹوں کی گنتی رکوانے کے لیے سپریم کورٹ جائیں گے۔ صدر کے اعلان پر ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ صدر کی کوشش امریکیوں سے جمہوری حق چھیننے کی کھلی کوشش ہے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی امریکی صدر نے شہریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہو۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انکے لاکھوں ووٹروں کو ووٹ سے روکا گیا، اور ڈیموکریٹ نے ڈاک کے ذریعے ووٹ سے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قانون پر اسکی روح کے مطابق عمل ہو، اور اس کے لیے ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ جو بائیڈن کی انتخابی مہم کے منتظم کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی نہیں رکے گی یہاں تک کہ تمام ووٹ گن لیے جائیں اور جیتنے والے کا اعلان کر دیا جائے، اور یہی قانون ہے۔ اور اگر صدر ٹرمپ کی جانب سے ایسی کوشش ...
فرانس پر حملے اسکے نوآبادیاتی ماضی اور صدر کے بےحس بیانات کی وجہ سے ہوئے: امریکی نشریاتی ادارے کے تبصرے و تحریر پر مغربی انٹرنیٹ صارفین سیخ پا

فرانس پر حملے اسکے نوآبادیاتی ماضی اور صدر کے بےحس بیانات کی وجہ سے ہوئے: امریکی نشریاتی ادارے کے تبصرے و تحریر پر مغربی انٹرنیٹ صارفین سیخ پا

سیاست
امریکی نشریاتی ادارے ایسوسیئیٹڈ پریس کو فرانس کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا اور اس پر مغربی صارفین نے اسے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اے پر انٹرنیٹ صارفین کی تنقید اس قدر سخت تھی کہ ادارے کو اپنی ٹویٹ تلف کرنا پڑی۔ https://twitter.com/Bmac0507/status/1322657643438235648?s=20 ایسوسیئیٹڈ پریس نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ "فرانس کو مسلم دنیا کی ناراضگی مول لینے کی کیا ضرورت تھی؟ اسکی بربریت سے بھرپور نوآبادیاتی تاریخ، سیکولر پالیسیاں، سخت رائے رکھنے والا صدر اور اسکے مسلمانوں کے دین کے بارے میں بے حس بیانات نے فرانس کو یہاں تک پہنچایا ہے۔" اے پی کے تبصرے کے ساتھ ایک تحریر بھی شامل تھی جس میں مسلمانوں کے فرانس کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنانے کی وجوہات بیان کی گئی تھیں۔ اے پی کے تبصرے پر رائے دہی کرتے ہوئے مغربی صارفین کا کہنا تھا کہ اے پی کی تحریر مسلمانوں کو مزید حملوں کا جواز دی...
ویانا میں دہشت گرد حملہ: 4 افراد ہلاک 22 زخمی، شہریوں پر حملے کی دنیا بھر میں مذمت

ویانا میں دہشت گرد حملہ: 4 افراد ہلاک 22 زخمی، شہریوں پر حملے کی دنیا بھر میں مذمت

سیاست
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے مرکزی علاقے میں حملے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کے ہلاک جبکہ 22 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں نے شہر کے پر ہجوم علاقے میں اچانک اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں۔ https://twitter.com/CasoAislado_Es/status/1323382574262222848?s=20 حملہ ایک تاریخی سینیگاگ کے اتنا قریب تھا کہ پہلے پہل انتظامیہ کو لگا کہ حملہ سینیگاگ پر کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری متعدد ویڈیو میں ایک شخص کو خود کار اسلحے سے گولیاں چلاتے دیکھاجا سکتا ہے۔ حملے کی دنیا بھر سے مذمت کی گئی ہے، جبکہ یورپی رہنماؤں نے اسے اسلام سے جوڑا ہے۔ آسٹریا کے وزیر اعظم نے یورپ میں مہاجرین اور مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کے پیش نظر کہا ہے کہ حملے کا مہاجرین سے کوئی تعلق نہیں، یہ کام ان لوگوں کا ہے جو امن کو ناپسند کرتے ہیں اور جنگ چاہتے ہیں، یہ تہذیب اور بربریت کے...
یوٹیوب اور وائمیو نے انتیفا پر جاری ہونے والی دستاویزی فلم کو دو گھنٹوں میں ہٹا دیا: فلم کے مواد میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی، ویب سائٹوں کا مؤقف

یوٹیوب اور وائمیو نے انتیفا پر جاری ہونے والی دستاویزی فلم کو دو گھنٹوں میں ہٹا دیا: فلم کے مواد میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی تھی، ویب سائٹوں کا مؤقف

سیاست, علوم و فنون
امریکہ میں حالیہ مظاہروں اور تشدد میں نمایاں طور پر سامنے آنے والی تنظیم انتیفا کے بارے میں جاری ہونے والی دستاویزی فلم کو ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں یو ٹیوب اور وائمیو نے ہٹا دیا ہے، جس پر امریکی سماجی میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ "انتیفا: سیاہ فام سیاست کا ابھار" نامی دستاویزی فلم نشر ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی یو ٹیوب اور وائمیو سے ہتا دی گئی، جس کے جواز کے طور پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ فلم اداروں کے قوانین کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئی ہے۔ یوٹیوب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ویڈیو کے مواد پر حقوق کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ وائمیو نے ویڈیو میں تشدد کا بہانہ کر کے ویڈیو کو ویب سائٹ پر دوبارہ اپلوڈ کرنے اجازت نہیں دی ہے۔ تاہم یو ٹیوب پر اصلی اور مکمل ویڈیو کو ہٹانے کے باوجود فلم کو عمر اور دیگر پابندیوں کے ساتھ ٹکروں کی صورت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ https://youtu.be/t1wPXTUHnIQ ...
فرانسیسی صدر کی پیغمبرﷺ کے خاکوں پر اپنے بیان کی وضاحت: خاکوں کے حق میں نہیں، مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی سمجھتا ہوں، پر تشدد کو جواز نہیں دیا جا سکتا

فرانسیسی صدر کی پیغمبرﷺ کے خاکوں پر اپنے بیان کی وضاحت: خاکوں کے حق میں نہیں، مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی سمجھتا ہوں، پر تشدد کو جواز نہیں دیا جا سکتا

سیاست
فرانسیسی صدر ایمینیول میکرون نے پیغمبر اسلام ﷺ کے خاکوں سے متعلق اپنے بیانات کی وضاحت کے لیے قطری میڈیا الجزیرہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ محمدؐ کے خاکوں کے حق میں نہیں ہیں انہوں نے صرف آزادی رائے کے حق کے تحفظ کے لیے بات کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ مسلمان خاکوں پر ناراض ہوتے ہیں لیکن اسے تشدد کے لیے جواز نہیں بنایا جا سکتا۔ میں بطور صدر فرانسیسیوں کے حقوق کے تحفظ کا ذمہ دار ہوں۔ فرانسیسی صدر نے مسلمانوں کی دل آزاری پر اپنی وضاحت میں کہا کہ خاکوں سے متعلق ان کے بیان کو میڈیا نے غلط انداز میں پیش کیا، جس سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی دل آذاری ہوئی، ایسا کہنا کہ میں خود خاکوں کا حامی ہوں، غلط ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو میں اپنی وضاحت میں صدر میکرون کا مزید کہنا تھا کہ خاکے فرانسیسی حکومت نے نہیں چھپوائے، اور نہ اسے چھاپنے والے ادارے کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق ہے، و...
پولینڈ: اسقاط حمل کو غیر آئینی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف بڑا مظاہرہ

پولینڈ: اسقاط حمل کو غیر آئینی قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف بڑا مظاہرہ

سیاست
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں اسقاط حمل کے حق میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرہ پچھلی کئی دہائیوں میں ہونے والے مظاہروں میں سب سے بڑا تھا۔ مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی اور اسقاط حمل پر پابندی کے ایک اہم عدالتی فیصلے کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا۔ اگرچہ مظاہرہ پر امن طور تھا تاہم اسقاط حمل کے مخالف گروہوں کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس کے ساتھ جھڑپ کے خوف میں پولیس مظاہرین کے ساتھ موجود رہی۔ https://youtu.be/v9bEYH_k7Is روسی ویڈیو نشریاتی ادارے رپٹلی کے مطابق وارسا میں ہونے والا مظاہرہ اتنا بڑا تھا کہ ڈرون کیمرے سے بھی اسکی مکمل تصویر کشی نہیں کی جا سکی، مظاہرے میں شہریوں نے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرےلگائے، اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولینڈ کی آئینی عدالت نے گزشتہ ماہ ایک اہم فیصلے میں ناگزیر حالات میں بھی اسقاط حمل کو غیر آئینی قرار...
ٹویٹر کی سنسرشپ قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن رہی ہے: ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کا جیک ڈورسی کو خط

ٹویٹر کی سنسرشپ قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن رہی ہے: ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کا جیک ڈورسی کو خط

سیاست
امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ چاڈ وولف نے ٹویٹر کے مالک جیک ڈورسی سے خصوصی خط میں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویب سائٹ کی جانب سے ایک اعلیٰ حکام کے کھاتے کو بند کرنے کا اقدام قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف تھا۔ https://twitter.com/DHS_Wolf/status/1322285774952452097?s=20 واضح رہے کہ ٹویٹر نے دو روز قبل کسٹم اور بارڈر پٹرول کے سربراہ مارک مورگن کا کھاتہ اس پیغام کے بعد بند کر دیا تھا جس میں انہوں نے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار کے کام کی تشہیر کرتے ہوئے اسے قومی سکیورٹی کے لیے ضروری قرار دیا تھا، ٹویٹر کا مؤقف تھا کہ امریکی اہلکار نے ٹویٹ سے عوام کو تشدد پر اکسایا ہے۔ https://twitter.com/CBPMarkMorgan/status/1321490184811253761?s=20 ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ نے کھلے خط میں لکھا ہے کہ نظریاتی اختلاف کے علاوہ مورگن صاحب کی ٹویٹ سے اختلاف کی کوئ...
کورونا کی دوسری لہر: برطانوی وزیراعظم نے تالہ بندی کی خبر اعلان سے قبل شائع  ہونے پر کابینہ کی ہنگامی بیٹھک طلب کر لی

کورونا کی دوسری لہر: برطانوی وزیراعظم نے تالہ بندی کی خبر اعلان سے قبل شائع ہونے پر کابینہ کی ہنگامی بیٹھک طلب کر لی

سیاست
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں جاری کووڈ19 وباء کی دوسری لہر کے پیش نظر ممکنہ تالہ بندی کی خبر ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے پر خصوصی بیٹھک طلب کر لی ہے۔ ٹائمز اخبار کے مطابق ایک ماہ کی تالہ بندی کا فیصلہ ابھی زیر غور تھا، اور اگر اس پر اتفاق ہو جاتا تو وزیراعظم کو اس پر میڈیا سے گفتگو کرنا تھی تاہم خبر پہلے ہی شائع ہونے پر حکومتی حلقوں میں ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق ادارے نے وزیر اعظم کے دفتر سے ردعمل کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی قسم کے جواب سے انکار کردیا۔ برطانوی نشریاتی اداروں کے مطابق تالہ بندی کا فیصلہ مقامی حکومتوں پر چھوڑا جائے گا، یعنی وزیر اعظم جانسن کے فیصلے پر صرف برطانیہ میں تالہ بندی ہو گی اور ویلز، شمالی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ الگ سے اپنے فیصلے کریں گے۔ واضع رہے کہ برطانوی وزیراعظم تالہ بندی کے شدید مخالف رہے ہیں اور صرف حساس علاقوں کو م...

Contact Us