Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

عالمی

ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک  پہنچ گئی

ہندوستان: فیس بک پر ملک میں نفرت پھیلانے کی بحث عالمی خبروں سے عدالت اور قتل کی دھمکیوں تک پہنچ گئی

عالمی, فن/ٹیکنالوجی
امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد ہندوستانی صحافی آویش تیواری نے فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے خلاف مقدمہ دائر کروا دیا ہے۔ مقدمہ ہندوستان میں فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے میں ملوث ہونے، اور اسکی حوصلہ افزائی کرنے کے الزام پر دائر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں 'وال سٹریٹ جرنل' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فیس بک ہندوستان میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں کی مبینہ اشتعال انگیز پوسٹوں کو نہ تو ہٹاتی ہے اور نہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرتی ہے۔ اس رپورٹ میں فیس بک کی ہندوستان میں نمائندہ انکھی داس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے فیس بک کی مرکزی انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ اگر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے نفرت انگیز مواد کو ہٹایا گیا تو کمپنی کے ہندوستان میں کاروباری مفادات کو نقصان ہو گا۔ اگرچہ فیس بک کے خلاف یہ الزام نیا نہیں اور اس سے ق...
نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ: مقدمے کی سماعت شروع، ملزم کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی مچانا تھا

نیوزی لینڈ مساجد پر حملہ: مقدمے کی سماعت شروع، ملزم کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی مچانا تھا

عالمی
نیوزی لینڈ کی مساجد میں گزشتہ برس کیے گئے حملوں کے مقدمے کی سماعت شروع کر دی گئی ہے۔ مساجد پر حملوں میں ملوث آسٹریلوی شہری، ملزم برینٹن ٹیرنٹ کو سماعت کیلئے کرائسٹ چرچ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو قیدیوں کے لباس میں عدالت میں پیش کیا تاہم ملزم سماعت کے دوران ملزم خاموش رہا۔ دوران سماعت پولیس نے انکشاف کیا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا، اس کے علاوہ مساجد کو آگ لگانا اور جتنا ممکن ہوسکے لوگوں کو قتل کرنا ملزم کے اہداف میں شامل تھا۔ تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے حالیہ برسوں میں حملوں کی منصوبہ بندی شروع کی اور اس کا مقصد زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانا تھا۔ ملزم نے نیوزی لینڈ میں مساجد کی معلومات جمع کیں جن میں مساجد سے متعلق تمام معلومات لیں، ان کا مقام، منزلوں کی تفصیل اور دیگر تمام تفصیلات شامل تھیں، جب کہ ملزم...
اوبور: 71 ملکوں پر محیط چینی منصوبہ کیا کر سکتا ہے؟

اوبور: 71 ملکوں پر محیط چینی منصوبہ کیا کر سکتا ہے؟

عالمی, علمی تحریریں, نقطہ نظر
چین کا ون بیلٹ ون روڈ یعنی اوبور منصوبہ، دنیا کے چار بڑے اور اہم براعظموں، ایشیا، یورپ، افریقہ اور جنوبی امریکہ کو بہترین مواصلاتی نظام سے جوڑنے والا ترقیاتی منصوبہ ہے، جس میں شامل سڑکوں کے جال اور سمندری گزرگاہوں سے دنیا کی شرح نمو میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہو گا۔ منصوبے سے دنیا کی دو تہائی آبادی ایک دوسرے سے براہ راست جڑ جائے گی، جبکہ اسکے سیاسی و معاشی اثرات نے آغاز سے ہی مغربی طاقتوں کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اوبور منصوبے کا خاکہ منصوبے سے جب دنیا کے 71 ممالک ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جائیں گے، تجارتی رستے ہموار ہو جائیں گے تو نتیجتاً دنیا پر مغربی خصوصاً امریکی اجارہ داری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبہ موجودہ عالمی انتظامی اور معاشی نظام کو بلا شبہ درہم برہم کر دے گا۔ منصوبہ دنیا بھر پر مسلط مالیاتی اداروں کے اثر و رسوخ کو بھی کم کرتے کرتے بالآخر ختم کردے گا...
لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور

لیبیا: فریقین کا جنگ بندی کا اعلان، عرب ممالک کا خیر مقدم، بیرونی مداخلت ختم کرنے پر زور

اداریہ, عالمی
خانہ جنگی سے شدید متاثر شمال افریقی ملک لیبیا کی صدارتی کونسل نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ کئی سالوں سے بیرونی مداخلتوں اور اندرونی انتشار کے باعث لیبیا خانہ جنگی کا شکار تھا جس میں امریکہ، فرانس اور روس کے علاوہ خطے کے متعدد ممالک کی جانب سے بھی مفادات کے تحفظ کے لیے مداخلت کا سلسلہ جاری تھا۔ کچھ عرصہ سے دو بڑے گروہ سامنے آئے تھے جن میں سے ایک کو کسی حد تک عالمی برادری کا اعتماد حاصل تھا تاہم خطے کے دیگر ممالک خصوصاً عرب ممالک کی اور مقامی آبادی کی حمایت نہ ہونے کے باعث گروہ مظبوط حکومت بنانے میں ناکام رہا۔ دوسرے گروہ کو بظاہر عالمی برادری کا اعتماد تو حاصل نہ تھا تاہم خطے کے متعدد ممالک اور مقامی آبادی خصوصاً قبائل کے اعتماد کے باعث دونوں گروہوں میں مکمل طاقت کے لیے تگ و دو نے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل رکھا تھا۔ پہلے گروہ یعنی لیبیا کی صدارتی کونسل کے صدر فیض السراج عالم...
کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

کووڈ19: حاسدک فرقے کے یہودیوں پر مذہبی سفر کی پابندی

رہن سہن, عالمی
مقبوضہ فلسطین کی صہیونی انتظامیہ نے حاسدک فرقے کے یہودی شہریوں کو مذہبی سفر پر یوکرائن جانے سے روک دیا ہے۔ حاسدک فرقے کے پیروکار یہودی نئے مذہبی سال کے آغاز پر یوکرین میں مدفون راہب ناچمان کی قبر پر زیارت کے لیے جاتے ہیں۔ ناچمان بریسلوو حسدک فرقے کی نئی تحریک کے بانی مانے جاتے ہیں جن کی وفات 1810 میں ہوئی اور انہیں یوکرین میں دفن کیا گیا۔ نرچمن بریسلوو اس سال یہودی نیا سال 18 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے ہزاروں حاسدک یہودی یوکرین جانے کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ صہیونی انتظامیہ اور یوکرین کی حکومتوں نے خصوصی سفری سہولت دینے سے انکار کرتے ہوئے اس سال کی رسومات کو معطل کر دیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی ریاست کے ذمہ دار برائے تدراک کووڈ19 نے فلسطین کی قابض حکومت اور یوکرینی مذہبی وزارت کو خطوط میں لکھا ہے کہ سفر اور اجتماع سے کووڈ کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو گا...
ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا گیس کا ذخیرہ دریافت

عالمی, معیشت
ترکی نے بحیرہ اسود سے قدرتی گیس کے وسیع ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 320 ارب کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں، جو ترک تاریخ کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 3 سال تک ترک عوام کو ان ذخائر سے گیس ملنا شروع ہو جائے گی۔ صدرایردوان نے کہا اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بے مثال دولت کا دروازہ کھول دیا ہے، مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کی تلاش کیلئے سرگرمیاں رواں سال کے آخر تک مزید تیز کی جائیں گی۔ ...
ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

ترکی: آیا صوفیہ کے بعد ایک اور عجائب گھر مسجد میں تبدیل

عالمی, نظامت
ترک صدر طیب اردوان نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول کی تاریخی حیثیت کے حامل ہزار سال پرانے کاریہ کلیسے کوعجائب گھر سے دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کاریہ کلیسا 16 ویں صدی میں خرید کر مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا لیکن 1948 میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو عجائب گھر بنا دیا گیا، تاہم اب دوبارہ اس عجائب گھر کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ عدالت نے آیا صوفیہ کے ساتھ اس تاریخی عمارت کوبھی بطور مسجد بحالی کا حکم نومبر 2019 میں دیا تھا۔ایوان صدر سے جاری ہونے والے حکم نامے میں اس بات کا کوئی ذکر نہیں کہ بازنطینی دور کے چرچ میں پہلی نماز کب ادا کی جائیگی تاہم مسجد بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ...
ایران پر پابندیوں کا معاملہ: امریکہ اور یورپ واضح تقسیم

ایران پر پابندیوں کا معاملہ: امریکہ اور یورپ واضح تقسیم

عالمی
 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان نے ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کے امریکی مطالبے کی مخالفت کردی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں ایک خط پیش کیا تھا جس میں ایران پر عالمی پابندیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ایران پر پابندیاں بحال کرنے کے معاملے پر مغربی ممالک تقسیم ہیں، کیونکہ سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے بیشتر نے ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی مخالفت کردی ہے۔ سلامتی کونسل کے 13 رکن ممالک نے امریکی خط پر رد عمل میں کہا ہے کہ جس نیو ایٹمی پروگرام کے معاہدے سے امریکہ دو سال قبل دستبردار ہوا تھا اس کی بنیاد پر مزید پابندیاں درست نہیں۔ معاملے پر یورپ کے تمام ممالک جن میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، بیلجیئم شامل ہیں نے پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔ جبکہ چین اور روس کے علاوہ غیر مستقل ارکان جن میں ویتنام، نائیجر، جنوبی افریقہ، انڈونیشیا...
اماراتی بحریہ کے ہاتھوں دو ایرانی ماہی گیروں کی ہلاکت: عرب ریاست کا امداد کا اعلان

اماراتی بحریہ کے ہاتھوں دو ایرانی ماہی گیروں کی ہلاکت: عرب ریاست کا امداد کا اعلان

عالمی
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ساحلی حفاظتی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے ایرانی ماہی گیروں کی کشتیوں پر فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے جس میں دو ایرانی مچھیرے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ معاملے پرعرب ملک نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اہل خانہ کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ جواب میں ایران نے اماراتی کشتی پر قبضہ کر کے اس کے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ امارات نے ایرانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایرانی کی بحری حدود میں غیر قانونی نقل و حرکت پر بارڈر گارڈ نے یو اے ای کے بحری جہاز کو قبضے میں لے کر اس کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔اس کے علاوہ ایران نے اماراتی سفیر کو بلا کر احتجاج بھی کیا ہے۔ ...
سعودی عرب پر  ایک اور ڈرون حملہ ناکام

سعودی عرب پر ایک اور ڈرون حملہ ناکام

عالمی
سعودی اتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فوجی اتحاد نے جمعرات کو یمن کی طرف سے سعودی عرب پر کیا جانے والا حملہ ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو مارا گرایا۔ سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ڈرون مار گرانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا سے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر حملہ کیا جس میں سویلین اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیا ڈرون حملہ ناکام بنایا تھا جس میں حوثی باغیوں نے ڈرون اور دو بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے۔ یمن کے حوثی باغیوں کو ایرانی مدد حاصل ہے۔ ...

Contact Us