Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Day: مئی 3, 2020

یورپ کس طرف کھڑا ہے ؟اپنے وقار اور عزت کو برقرار رکھنے یا پھر ذلت و رسوائی کو دوبارہ قبول کرنےکی راہ پر! علی شمخانی

یورپ کس طرف کھڑا ہے ؟اپنے وقار اور عزت کو برقرار رکھنے یا پھر ذلت و رسوائی کو دوبارہ قبول کرنےکی راہ پر! علی شمخانی

news, Urdu
سحر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی ٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے آج اتوار کی علی الصبح اپنے ٹوئٹر پیج میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پابندیوں کا وائرس امریکہ کے گرتے ہوئے تسلط سے بچنے کے لئے وائٹ ہاؤس کا ہتھیار ہے کہاکہ یورپ کس طرف کھڑا ہے اپنے وقار اور عزت کو برقرار رکھنے یا پھر ذلت و رسوائی کو دوبارہ قبول کرنے اور یکطرفہ پالیسیوں کی حمایت و مدد کرنے کی راہ پر؟ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کا بےجان جسم اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کو بائی پاس کرنے اور ایران پر اسلحے کی غیر قانونی پابندیوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ہمیشہ کے لئے مر جائے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے حالیہ دنوں کے دوران دعوی کیا تھا کہ امریکہ قرارداد نمبر2231 میں شراکت دار ہے اور ایران پر اسلحے کی پابندی میں ...
چین کا احتساب ہو گا اور اسے قیمت چکانا پڑے گی: مشیرِ ٹرمپ لیری کوڈلو

چین کا احتساب ہو گا اور اسے قیمت چکانا پڑے گی: مشیرِ ٹرمپ لیری کوڈلو

news, Urdu
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جمعے کے روز یہ تسلیم کیا گیا کہ کرونا وائرس نے قدرتی طور پر جنم لیا اور یہ کسی تجربہ گاہ میں نہیں تیار کیا گیا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر تنقید کی شدت میں کمی نہیں آئی۔ وہ اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ اگر چین زیادہ شفاف طریقے سے حرکت میں آ جاتا تو دنیا کے لیے اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن تھا۔ ٹرمپ نے جمعے کی شام ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر اپنےاس موقف کو دہرایا کہ ان کی انتظامیہ ووہان شہر سے شروع ہونے والی اس وبا کے تناظر میں چین کے خلاف بہت سے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ادھر وائٹ ہاؤس کے اقتصادی مشیر لیری کوڈلو نے خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے معاملے میں چین کا احتساب کیا جائے گا۔ امریکی چینل سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ "وہ چین کواحتساب کے کٹہرے میں لائیں گے۔ لیکن ایسا کب ...
ڈاکٹرز میری موت کے اعلان کیلیے تیار تھے‘ کورونا سے صحتیاب برطانوی وزیراعظم کا انکشاف

ڈاکٹرز میری موت کے اعلان کیلیے تیار تھے‘ کورونا سے صحتیاب برطانوی وزیراعظم کا انکشاف

news, Urdu
چند دن پہلے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ڈاکٹرز ان کی موت کے لیے تیار تھے۔یہ ایک تلخ لمحہ تھا جس کی تردید نہیں کی جا سکتی ۔ برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بورس جانسن نے کہا کہ میں نےکسی بھی مرحلے پر یہ نہیں سوچا کہ مرنے والا ہوں۔ اسپتال میں وینٹی لیٹرپر بھی رکھا گیا مگر پریشانی صرف یہ تھی کہ طبیعت کیوں بحال نہیں ہو رہی۔بہر حال اس تجربے نے بیماری سے لڑنے اور ملک کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ پرعزم بنا دیا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ  علاج کرنے والے ڈاکٹروں کے پاس ایسی حکمت عملی تھی کہ اگر سابق سوویت رہنما اسٹالن کی طرح ان کا اچانک انتقال ہو جائے تو کیا کرنا ہے۔  یاد رہے کہ 27 مارچ کو برطانوی وزیراعظم کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد وہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں واقع اپنی سرکا...
امریکی صدارتی انتخابات پر دنیا کی نظر:جو بائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ، ٹرمپ پیچھے رہ گئے

امریکی صدارتی انتخابات پر دنیا کی نظر:جو بائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ، ٹرمپ پیچھے رہ گئے

Uncategorized
واشنگتن :امریکی صدارتی انتخابات میں جیت کے لیے امیدواروں میں دوڑ جاری ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ جوبائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اوراس دوڑ میں ٹرمپ پیچھے رہ گئے۔اطلاعات کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں ٹرمپ کی نسبت جوبائيڈن کی مقبولیت میں اضافہ ہوا واضح رہے امریکی انتخابات میں اس ریاست کی بہت اہمیت ہے۔ ریاست پنسلوانیا، سیاسی لحاظ سے امریکہ کی سب سے اہم ترین ریاستوں میں سے ایک ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں پر ڈیموکریٹک یا ری پبلکن پارٹی کے امیدواروں کو کبھی مسلسل کامیابی حاصل نہیں ہوتی بلکہ ایک بار ڈیموکریٹک امیدوار جیتتا ہے تو دوسری بار ری پبلکن امیدوار فتح حاصل کرتا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ہل کی رپورٹ کے مطابق ہارپر سروے اسٹیشن نے جمعے کے روز شائع ہونے والے اپنے سروے کے نتائج میں بتایا ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے انچاس فیصد ممکنہ رائے دہندگان نے کہا کہ وہ یقینی یا ممکنہ طور پر بائیڈ...

Contact Us