Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Day: مئی 8, 2020

ہندوستان کے زیرانتظام وادی کشمیر کی کشیدہ صورتحال : پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام وادی کشمیر کی کشیدہ صورتحال : پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی

news, Urdu
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں یہ مظاہرے فوج کے ساتھ ہونے والی ایک جھڑپ میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض نائیکو کی موت کے خلاف ہوئے ہیں۔ ہمارے نمائندۂ سری نگر کا کہنا ہے کہ لوگوں نے کورونا وائرس کی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وادی کے طول و عرض میں مظاہرے کیے اور کئی مقامات پر پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے جبکہ دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے تاہم حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بیشتر کشمیری رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔ وادی میں انٹرنیٹ اور کالنگ سروس بھی معطل کردی گئی ہے اور سیکورٹی انتظامات میں سخت اضافہ کردیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی حکام نے ری...
پاکستانی سرحد پربھارت کی شر انگیزیاں : لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

پاکستانی سرحد پربھارت کی شر انگیزیاں : لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی

news, Urdu
پاکستانی سرحد پربھارت کی شر انگیزیاں جاری ہیں ۔ لائن آف کنٹرول پر گولہ باری سے تین بچیوں سمیت 6 شہری زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی جاری ہے۔ ایل او سی پر خود کار ہتھیاروں اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا۔ فائرنگ سے 6 معصوم شہری زخمی ہو گئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی جانب سے بھاری توپ خانے اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی فائرنگ سے گاؤں میندر، کرنی اور ڈگوار کے 6 معصوم شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خاتون اور 3 بچیاں بھی شامل ہیں جنھیں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ تقسیم ہندوستان کے بعد سے پاکستان اور بھار...
ایشیا اور بحرالکاہل کےعلاقے میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب برداشت نہیں کریں گے۔چین

ایشیا اور بحرالکاہل کےعلاقے میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب برداشت نہیں کریں گے۔چین

news, Urdu
چین نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ وہ ایشیا اور بحرالکاہل کےعلاقے میں امریکی میزائیلوں کی تنصیب برداشت نہیں کرے گا۔خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بیجنگ خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے۔ چین کی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ بحر ہند اور بحرالکاہل کے علاقے میں جدید ترین میزائل نصب کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے چین ہرگز برداشت نہیں کرتا۔ چینی فوج کے ترجمان نے بھی امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں جدید ترین امریکی میزائلوں کی تنصیب کے معاملے کو نظر انداز نہیں کرسکتا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون ایک منصوبے کے تحت خطے میں موجود اپنے میرین فوجیوں کی مدد کے لیے جدید ترین مزائلوں سے لیس بحری جہاز روانہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ت کہ خطے پر بہتر انداز سے نظر رکھتے ہوئے امریکہ اور اس کے اتح...
مسلم دنیا کے خلاف نفرت اور شر پھیلانے والے بھارتی میڈیا کو لگام دی جائے ۔ عرب دنیا کا مطالبہ

مسلم دنیا کے خلاف نفرت اور شر پھیلانے والے بھارتی میڈیا کو لگام دی جائے ۔ عرب دنیا کا مطالبہ

news, Urdu
نفرت اور شر پھیلانے والےبھارتی میڈیا کو لگام دی جائے کیونکہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے سوا اس کے پاس کچھ نہیں ۔ عرب دنیا نے مطالبہ کر دیا۔اطلاعات کے مطابق گلف نیوز کے ایڈیٹر انچیف عبدالحامد احمد نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیاکے اس طرز عمل کو قابو نہ کیا گیا تو اس سے دنیا میں نفرت اورخلفشاری بڑھے گی .لہٰذا یہ ضروری ہے کہ بھارتی میڈیا کو لگادی جائے واضح رہے کہ بھارتی مکاری اب دنیا کے دیگرملکوں پربھی عیاں ہونے لگی ہے۔ پہلے بھارتیوں نے عربوں کی زندگی اجیرن کررکھی تھی اب بھارتی میڈیا عربوں کے بارے میں منافرت پھیلانے سے باز نہیں آرہا ۔ عرب دنیا میں بھارتی مکاری کے خلاف شدید ردعمل سامنے آرہا ہے ۔ حالیہ پیغام میں گلف نیوز کے ایڈیٹر انچیف عبدالحامد احمد نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نہ صرف جھوٹ پھیلا رہا ہے بلکہ عربوں کے بارے میں نفرت کے بیج بھی بو...
دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب

دنیا کی واحد یہودی ریاست اسرائیل دنیا کے نقشے سے غائب

news, Urdu
جرمنی کی ملٹری کاؤنٹر انٹیلیجنس ایجنسی کی جانب سے تیار کردہ سالانہ رپورٹ برائے 2019 ء کا جو ابتدائی مسودہ تیارکیا گیا اس میں مشرق وسطیٰ کے نقشے میں اسرائیل کے ریاستی وجود کا کوئی پتا نہیں چلتا تھا کیونکہ اسرائیل کے ریاستی علاقے کو بھی اسی رنگ میں دکھایا گیا تھا، جس میں اسرائیل کے ہمسایہ عرب ملک اردن کو۔ وفاقی دارالحکومت برلن میں جمعرات سات مئی کو ایم اے ڈی کے سربراہ کرسٹوف گرام کی طرف سے بتایا گیا کہ ایسا ہونا ایک غلطی تھا، جس پر یہ خفیہ ادارہ معذرت چاہتا ہے۔ادارے کے سربراہ نے کہا، ''یہ ایک غلطی تھی، جس کی فوری طور پر اصلاح کر دی گئی تھی اور اس بارے میں باقاعدہ داخلی چھان بین بھی کی گئی تھی۔‘‘ فیڈرل آرمی کی اس کاؤنٹر انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ نے بتایا، ''داخلی چھان بین کے نتائج کے مطابق یہ غلطی ناکافی کوالٹی کنٹرول اور متعلقہ اہلکاروں کی طرف سے مکمل توجہ کے فقدان کا نتیجہ تھی، ن...
شدید کشیدگی کے باوجود ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے لیے خفیہ مذاکرات جاری

شدید کشیدگی کے باوجود ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے لیے خفیہ مذاکرات جاری

news, Urdu
ایسے وقت میں جبکہ بظاہرایران اور امریکہ کے درمیان جارحانہ بیانات کی جنگ مسلسل جاری ہے، امریکی اخبار نیو یارک ٹائمزنے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن اپنے اپنےقیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ ایران اور امریکہ اس وقت ایک ایسے سمجھوتے پر بات چیت کر رہے ہیں جس کا مقصد امریکی بحریہ کے سینئر اہلکار کی رہائی ہے۔ اس اہلکار کو ایرانی حکام نے امریکہ میں گرفتار ایرانی ڈاکٹر کے مقابل حراست میں لے رکھا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور فوجی طاقت کی دھمکیوں کے پیش نظر یہ مذاکرات نارمل نوعیت کے نہیں ہیں۔ ایرانی عہدے دار ابو فاز مہر آبادی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا مقصد ایران میں دو سال سے زیر حراست 48 سالہ امریکی مائیکل وائٹ کا ایک ای...
چین سے کشیدگی : امریکی بمبار طیارے الرٹ

چین سے کشیدگی : امریکی بمبار طیارے الرٹ

news, Urdu
امریکہ نے چین کےساتھ کشیدگی میں اضافے کے بعد اپنے فضائی اڈے اینڈرسن ائیر فورس بیس پر اپنے فور۔ ون بی لانسرز طیارے اور نائنتھ بم اسکوارڈرن کے 200 کے قریب ائیر فورس کے اہلکاروں کو دوبارہ تعینات کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ قبل امریکہ نے یہاں سے اپنے بی بمبار طیارے واپس بلالئے تھے امریکن ائیر فورس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ساتویں بم ونگ کمانڈر کرنل ایڈ سومینگل کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گوام میں واپسی کے بعد پرجوش ہیں، ہمیں فخر ہے کہ ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کےلئے بمبار فورس کےساتھ کام جاری رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گوام سے امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلالیا گیا تھا تاہم ائیر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ نے واضح کیا تھا کہ ایشیا پیسفک خطے کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے اور امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلا لینے کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اسٹریٹجک...

Contact Us