Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

Month: مئی 2020

ایران: جہالت ایک اور بیٹی کو کھا گئی، مغربی میڈیا نے تعلق اسلام سے جوڑ دیا

ایران: جہالت ایک اور بیٹی کو کھا گئی، مغربی میڈیا نے تعلق اسلام سے جوڑ دیا

Iran, news, Urdu
ایران میں پسند کی شادی کے لیے گھر سے بھاگنے پر باپ نے 14 سالہ بیٹی کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ ایرانی خبر ایجنسیوں کے مطابق قتل کے جرم میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس نے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق 14 سالہ رومینا اشرفی کی 35 سالہ لڑکے سے دوستی تھی اور وہ شادی کرنا چاہتے تھے، تاہم گھر والے اس پر راضی نہ تھے جس پر لڑکی دوست کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔ گھر والوں کی شکایت پر پولیس نے دونوں کو تلاش کر کے اپنے اپنے گھروں میں واپس بھیج دیا۔ تاہم موقع پاتے ہی باپ نے سوتے ہوئے جوان بیٹی کو قتل کر دیا۔ واقعے پر ایران بھر سے شدید رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ اور سماجی میڈیا پر بھی رومینا اشرفی کے نام سے بحث جاری ہے۔ واقع کو مغربی میڈیا میں اسلامی روایات سے جوڑ کر جہاں بغض اسلام کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں استشراقیت بھی پھیلائی ج...
چین: ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کا بل منظور

چین: ہانگ کانگ سے متعلق قومی سلامتی کا بل منظور

China, news, Urdu
چین نے شدید عالمی دباؤ کے باوجود ہانگ کانگ کو لے کر اہم قومی سلامتی کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔ قانون بروز جمعرات، 28 مئی، 2020 کو قومی مجلس شوریٰ میں منظور کیا گیا۔ قانونی مسودے کے حق، میں 2878 جبکہ مخالفت میں ایک رکن نے رائے دی، تاہم 6 ارکان کارروائی سے غیر حاضر تھے۔ نئے قانون کے تحت چین کی مرکزی حکومت ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتےہوئے ہانگ کانگ سے متعلق ضروری قانون سازی کی مجاز ہو گی۔ چین کی قومی اسمبلی کی ہانگ کانگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کے نائب سربراہ وانگ چن نے قانون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی حوالگی کو 20 سال گزر چکے ہیں تاہم مقامی حکومت نے ملکی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی قسم کی قانون سازی نہیں کی ہے۔ یہ تاخیر نہ صرف ہانگ کانگ بلکہ چین کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سات ماہ تک جاری رہنے والے ہنگامے اور اس کے پیچھے بیرونی ہاتھ اس کا واضح ثبوت ...
“پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

“پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج نے چین کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

news, Urdu
لداخ میں چینی فوج نے بھارتی فوج کو شرمناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے کئی بھارتی فوجیوں کو قید کر لیا جس پر بھارتی فوج کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا جا رہا ہے، اب ایک حقیقی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی فوج اقرار کر رہی ہے کہ ہم چین سے نہیں لڑ سکتے۔ بھارتی فوج بینر لے کے کھڑی ہے اورچینیوں سے درخواست کر رہی ہے کہ پیاری چینی فوج ! آپ ہمارے علاقے میں ہیں براہ مہربانی لداخ سے واپس چلے جائیں۔ ذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیے، متعدد فوجی گرفتارکر لیے ، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ۔اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے میں مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاگ کرجان بچائی ہے ۔ لداخ سے ذرائع کے ...
پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی

پاکستان کی جانب سے ہندوستانی ڈرون مار گرائے جانے کا دعوی

news, Urdu
پاکستانی فوج نے بھارت اورپاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر رکھ چکری سیکٹر میں ہندوستانی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) پر رکھ چکری سیکٹر میں ہندوستانی ڈرون مار گرایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہندوستانی جاسوس ڈرون پاکستان میں 650 میٹر تک اندر گھس آیا تھا اور ہندوستان اس قسم کے اقدامات سے دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان نے 2003 میں لائن آف کنٹرول میں جنگ بندی کے معاہدے پردستخط کئے تاہم اس کے بعد سے دونوں ممالک ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔ ...
نتن یاہو ویسٹ بینک کے اسرائیل کے ساتھ الحاق جیسے خطرناک اقدامات سےباز رہے ۔یورپی یونین

نتن یاہو ویسٹ بینک کے اسرائیل کے ساتھ الحاق جیسے خطرناک اقدامات سےباز رہے ۔یورپی یونین

news, Urdu
یورپی ممالک فرانس، برطانیہ، اٹلی اور اسپین کے سربراہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ویسٹ بینک کے اسرائیل کے ساتھ الحاق کے منصوبے کو ترک کردیں کیونکہ اس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ اسرائیل کے نشریاتی ادارے چینل-13 کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے نتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے ہر طرح کے یک طرفہ فیصلے سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔ میکرون کا کہنا تھا کہ ویسٹ بینک کے حصے کے اسرائیل میں الحاق کے مغربی ایشیا کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔برطانیہ کے وزیر اعظم نے بھی نتن یاہو سے ایسے اقدامات نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسپین کے وزیر اعظم نے ایک پیغام بھیج کر نتن یاہو سے عالمی قوانین کا احترام کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل میں ویسٹ بینک کے الحاق کے اقدامات پر بے شک شدید رد...
چین بھارت تنازعے کے خاتمے کے لیے ثالثی کو تیار ہیں: ٹرمپ

چین بھارت تنازعے کے خاتمے کے لیے ثالثی کو تیار ہیں: ٹرمپ

news, Urdu
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہِ، چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کے لیے تیار ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  امریکہ، چین اور بھارت تنازع میں ثالثی کے لئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مسئلے کو حل کراسکتا ہے۔صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے دونوں ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ دنوں مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئی تھیں جب کہ سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔  واضح رہے کہ مشرقی لداخ کی سرحد پر بھارت چین تناؤ برقرار ہے اور مذاکرات کے باوجودکشیدگی کم نہیں کی جاسکی ہے۔ دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں اور ان کے درمیان کئی جھڑپیں ہو چکی ہیں ۔بھارتی فوج ہزیمت اٹھانے اور پسپائی...
آزاد طالبان: جنگ یاامن کا فیصلہ قیادت کے ہاتھ

آزاد طالبان: جنگ یاامن کا فیصلہ قیادت کے ہاتھ

Afghanistan, news, Urdu
غنی انتظامیہ کی جانب سے رہا کیے جانے والے طالبان قیدیوں نے مستقبل کی حکمت عملی واضح کر دی ہے۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد اب وہ امن سے رہیں گے تاہم اس کے لیے امریکہ اور غنی انتظامیہ کو بھی معاہدات پر عمل کرنا ہو گا۔ ورنہ وہ دوبارہ بندوق اٹھائیں گے۔ رہائی پانے والے قیدیوں نے جنگ کا فیصلہ قیادت پر چھوڑا ہے اور کہا ہے کہ وہ اب بھی قیادت کے کہنے پر لبیک کہیں گے۔ اس سال 28 فروری کو دوحہ میں ہونے والے امریکہ طالبان امن معاہدے کے تحت 5000 طالبان قیدی رہا کیے جانے تھے، تاہم اشرف غنی کی انتظامیہ مختلف حیلوں بہانوں سے اس میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ غنی انتظامیہ نے تین ماہ گزرنے کے باوجود اب تک صرف 1900 طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے، جس میں ایک ہی بار میں سب سے بڑی تعداد 900 قیدی بروز منگل بگرام اور پل چرخی سمیت ملک کی دیگر جیلوں سے رہا کی گئی۔ غنی انتظامیہ کے ان ہتھکنڈوں کی وجہ سے افغان امن مذاک...
کورونا سے بل گیٹس اور زکربرگ سمیت 25 افراد مزید امیر ہو گئے

کورونا سے بل گیٹس اور زکربرگ سمیت 25 افراد مزید امیر ہو گئے

Bill Gates, Billionaire, COVID-19, facebook, news, Urdu
امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا کے 25 امیر ترین افراد کی دولت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ فوربز میگزین کے مطابق صرف گزشتہ دو ماہ میں دنیا کے امیر ترین 25 ارب پتی افراد نے کھربوں ڈالرز کمائے ہیں۔ ان افراد کی دولت میں مجموعی طور پر دو کھرب 55 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے دو ماہ سب سے زیادہ دولت کمائی۔ وہ صرف دو ماہ کے عرصے میں ساتویں سے چوتھے امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔ مارک زکربرگ کی دولت میں 31 ارب 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ایمازون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس نے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ پیسے کمائے۔ جیف بیزوس کی دولت میں مزید 30 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ چینی بزنس مین کولن ژین ہوانگ کی دولت تقریبا دگنی ہوگئی۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے 11 اعشاریہ 9 ارب ڈالر کمائے جبکہ وارن بفٹ کی دولت میں 6 ارب ڈالر کا ...
امریکہ کی چھٹی: یورپی یونین نے چین کو مستقبل کی طاقت قرار دے دیا

امریکہ کی چھٹی: یورپی یونین نے چین کو مستقبل کی طاقت قرار دے دیا

China, COVID-19, EU, European Union, news, Urdu
برلن: یورپی اتحاد کے وزیر خارجہ ضوزف بوریل سفارتی کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے انتہائی اہم بیان میں امریکہ کے زوال اور چین کے عروج کو تسلیم کر لیا ہے۔ برلن میں ایک اہم سفارتی کانفرنس میں گفتگو کے دوران جوزف بوریک نے کہا ہے کہ عالمی طاقت کا توازن امریکا سے ایشیا منتقل ہو رہا ہے اور اب امریکا دنیا کی رہنمائی کرتا ہوا نظر نہیں آ رہا، تاریخ میں کورونا وائرس کو فیصلہ کن موڑ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ یورپ کے لیے تجویز دیتے ہوئے جوزف بوریل نے مزید کہا کہ چین اور یورپی یونین کے آئندہ سربراہی سالانہ اجلاس میں ہمارے پاس اہم موقع ہو گا کہ ہم اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر چین کے حوالے سے پالیسی مرتب کریں۔ یورپی یونین کو جلد از جلد چین کے حوالے سے مضبوط پالیسی مرتب کرنا ہو گی۔ یورپی یونین کے وزیر خارجہ نے یورپی معاشی اتحاد کے چین سے تعلقات پر کمزوری کا اظہا...
بھارتی اور چینی افواج آمنے سامنے: ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خدشہ

بھارتی اور چینی افواج آمنے سامنے: ایک بڑے فوجی ٹکراؤ کا خدشہ

news, Urdu
بھارت اور چین کی افواج مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر متعدد مقامات پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئی ہیں جس کی وجہ سے 2017 کے ڈوکلام بحران کی طرح کے ایک بڑے فوجی ٹکراو کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت نے پیونگ یانگ اور گولوان وادی میں اپنی فوجی قوت میں اضافہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پانچ مئی کو تقریباً پانچ ہزار چینی فوجی گالوان وادی میں داخل ہوگئے۔ 12 مئی کو اسی طرح کے ایک دیگر واقعے میں بھی تقریباً اتنی ہی تعداد میں چین فوجی پیونگ یانگ جھیل سیکٹر میں اور جنوبی لداخ کے ڈیم چوک اور شمالی سکم کے ناکو لا میں داخل ہوگئے۔ بھارت کے دفاعی تجزیہ نگار سابق کرنل اجے شکلا کہتے ہیں کہ ”دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان بات چیت نہیں ہورہی ہے اور مسئلے کا حل نکالنے کے لیے فلیگ میٹنگوں کی بھارت کی اپیل پر چین توجہ نہیں دے رہا ہے۔“ آرمی کمانڈر لفٹننٹ جنرل ڈ ی ایس ہوڈا کہتے ...

Contact Us