بچوں کے دماغ سے آلودہ دھاتی ذرات برآمد: محققین کے مطابق آلودہ ہوا ہی الزائمراور رعشہ کا باعث ہے
نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ فضائی آلودگی بچوں کے دماغی خلیوں کو الزائمر اور رعشہ کی طرز پر ہی نقصان پہنچاتی ہے۔
تحقیق کے دوران محققین کو بچوں کے دماغ سے چھوٹے دھاتی ذرات دریافت ہوئے ہیں۔ اور محققین کے مطابق یہ ذرات بچوں کے دماغی خلیوں کو یوں ہی مارتے ہیں جیسے الزائمر اور رعشہ کی بیماری کے دوران دماغی خلیوں مرتے ہیں۔
محققین نے شمال امریکی ملک میکسیکو کے 186 مردہ بچوں کے دماغ پر تحقیق کی ہے، جس کے نتائج ماحولیاتی تحقیق کے معروف جریدے میں چھاپے گئے ہیں۔
تحقیق کے مطابق دریافت ہونے والے دھاتی ذرات بچوں کے دماغی خیلوں کو مارتے ہیں۔ تفصیل کے مطابق آلودہ ذرات دماغ کے اس حصے میں پائے گئے جو حصہ متاثر ہونے پر رعشہ کی علامات سامنے آتی ہیں۔ محققین کے مطابق ممکنہ طور پر رعشہ اور الزائمر کی وجوہات یہی آلودہ ذرات بنتے ہیں۔ محققین کی رائے میں آلودگی کے یہ ذرات دماغ تک ناک اور گلے کے ذریعے ...