
روسی حزب اختلاف کا رہنما الیکژے ناوالنے کون ہے؟
روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکژے ناوالنے مبینہ زہر خواری کے واقع کے بعد دنیا بھر میں روس کی معروف ترین سیاسی شخصیتوں میں شامل ہو گئے ہیں، ایک متنازعہ واقعہ سے شہرت حاصل کرنے کے بعد لوگوں کی انکے بارے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے، اور لوگ ناوالنے کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں۔
ماسکو کی سڑکوں پر ناوالنے کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو دنیا بھر کے نشریاتی ادارے جگہ دے رہیں اور انہیں کوئی مغربی لبرل کے طور پر پیش کر رہا اور کوئی نسلی تعصب کے مارے شدت پسند کے طور پر، جبکہ کچھ کے مطابق ناوالنے ایک مظلوم ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے۔
دوسری طرف تمام روسی اس بات پر متفق ہیں کہ ناوالنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ روسیوں کی عمومی رائے یہ بھی ہے کہ وہ ایک مظبوط سیاسی شخصیت نہیں ہیں جو ماسکو کا چہرہ بن سکیں۔
امریکہ کی جامعہ ییل سے فارغ التحصیل ناوالنے کو 2011 میں عوامی پہچان ملی تھی جب وہ بطور ایک تح...