
امریکہ: دماغی مغز کھانے والے جان لیوا امیبا کے ملک بھر میں پھیلنے کا انکشاف – کورونا وباء کے دوران امیبا کا شکار بڑھتے مریضوں نے محکمہ صحت پر دباؤ بڑھا دیا
امریکہ میں انسانی دماغی مغز کھانے والے امیبے کے پھیلاؤ نے محکمہ صحت کے لیے نئے مسائل کا دروازہ کھول دیا ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ امیبا جنوب سے شمال کی طرف میٹھے پانی کے ذخائر کے ذریعے تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے باعث محکمہ صحت پر کورونا وباء کے دوران صحت کے شعبے میں مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نائیگلیریا فاؤلیری نامی یک خلوی امیبا کا پھیلاؤ ماضی قریب میں ہی شمال کی طرف دیکھا گیا ہے، اس سے قبل اسکا پھیلاؤ ملک کے جنوبی علاقوں میں تھا۔ محققین کا کہنا ہے کہ امیبا کے پھیلاؤ میں پچھلے چار عشروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اگرچہ گزشتہ ایک دہائی میں فاؤلیری امیبا سے متاثرہ مریضوں کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا، اور یہ ایک خاص حد میں ہے، تاہم اس کے علاقائی پھیلاؤ نے طبی ماہرین کو فکر میں مبتلا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ نائیگلریا فاؤلیری امیبا خطرناک دماغی انفیکشن...