امریکی افواج آئین کی محافظ ہیں، آزادی رائے کا حق بغاوت کی اجازت نہیں دیتا، افواج کیپیٹل ہل جیسے واقعات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں: امریکی فوجی سربراہان کا مشترکہ خط
امریکی افواج کے سربراہان نے ایک مشترکہ خط میں فوج کو ملک میں کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث سربراہان کا کہنا ہے کہ اگلے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے دن کیپیٹل ہل جیسے واقعے کے ہونے کا قوی امکان ہے لہٰذا افواج ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
https://twitter.com/DanLamothe/status/1349102637778669569?s=20
افواج کے سربراہان نے کیپیٹل ہل پر ہوئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی آئین پر حملہ قرار دیا ہے، فوجی سربراہان کی جانب سے جاری خط میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتی عمارت پر حملہ قانون کی حکمرانی پر حملہ تھا، آزادی رائے کا حق تشدد یا بغاوت کی اجازت نہیں دیتا۔ افواج 46ویں صدر کے استقبال کے لیے تیار رہیں۔
افواج کے نام جاری ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے رکھوالے کی حیثیت سے افواج کو قومی افکار اور روایات کی ح...