
امریکی انتخابات کی قانونی حیثیت پر 44 ریاستوں میں واضح تقسیم، حالات خانہ جنگی کی طرف جا سکتے ہیں – سماجی میڈیا پر بحث تیز
امریکی صدارتی انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر دھاندلی اور بدنظمی کی درخواستوں پر امریکی ریاستیں شدید اور واضح تقسیم کا شکار ہو گئی ہیں۔
دو روز قبل ٹیکساس سمیت 18 ریاستوں نے اعلیٰ عدالت میں انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تو آج انتخابات کے نتائج کے حق میں 22 ریاستوں سے ڈیموکریٹ قانون دانوں نے نتائج کے دفاع کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف سیاسی گرما گرمی میں امریکی سماجی میڈیا پر خانہ جنگی کے حالات اور پیشن گوئیوں کی بحث شروع ہو گئی ہے۔
آج امریکی سپریم کورٹ میں ریاست مشی گن، جارجیا، پنسلوینیا اور وسکونسن نے ریاست ٹیکساس کی دائر کردہ درخواست کا جواب داخل کیا تو انکی حمایت میں 22 ریاستوں نے بھی دفاع کی عرضی ڈال دی۔
واضح رہے کہ ٹیکساس نے نتائج کا اعلان کرنے والی سؤنگ ریاستوں میں منتخب امیدواروں کی تعیناتی کو روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، اور انکا مؤقف ہے کہ ریاست...