
برطانوی حکومت غلط اعدادوشمار سے بےروزگاری کے بحران کو چھپا رہی ہے، ملک میں بےروزگاری 30٪ ہے: رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں ماہرین کی رائے
برطانیہ بدترین بےروزگاری کے دور سے گزر رہا ہے، کورونا وباء کے تسلسل کے باعث گزشتہ تین ماہ میں بے روزگاری کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے پروگرام میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت شہریوں کو غلط معلومات دے کر بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ خود میں ایک بڑا خطرہ ہے۔
پروگرام کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ایک کروڑ افراد بے روزگار ہو کر حکومتی وظیفے پر گھر بیٹھے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے، انکی قومی پیداوار میں حصہ داری صفر ہے۔
یوں ماہرین کے مطابق برطانیہ میں اس وقت بے روزگاری کی شرح 30 فیصد سے بھی زائد ہے، کیونکہ اس وقت برطانیہ کی ایک تہائی آبادی یا تو عارضی کام کر رہی ہے یا مکمل طور پر بے روزگار ہے۔
https://youtu.be/vATSiJ8v8SM...