
برطانیہ میں معاشی ناہمواری عروج پر، 1٪ آبادی 25٪ جائیدادوں کی مالک: معاشی ماہرین کی کورونا سے نمٹنے کے لیے جائیداد ٹیکس متعارف کرنے کی سفارش
برطانیہ میں بڑھتی معاشی ناہمواری پر ہونے والی ایک تازی تحقیق کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی ماہرین نے حکومت کو تنبیہ جاری کی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت اس ناہمواری کے سدباب کے لیے اقدامات کرے ورنہ صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔
تحقیق کے مطابق برطانیہ کے ایک چوتھائی مکان/جائیدادیں ملک کے صرف ایک فیصد افراد کی ملکیت ہیں، یعنی ملکی آبادی کا صرف ایک فیصد مجموعی طور پر ملک کی 25 فیصد جائیدادوں کا مالک ہے، اور یہ مالیت میں تقریباً 800 ارب پاؤنڈ بنتا ہے۔ محکمہ شہری منصوبہ بندی کے مطابق یہ اعدادوشمار انتہائی محتاط ہیں، اور حقیقی صورتحال اس سے بھی زیادہ سنجیدہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار میں بہت زیادہ جائیدادوں کے مالکان کا نام تحقیق میں شامل نہیں کیا گیا۔
سماجی ماہرین نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ جائیدادیں بنانے میں نظر آنے والے مالی فائدے کو کم کیا جائے، اور ان پر ٹیک...