جدید شہری زندگی کے باعث جانوروں سے انسانوں میں بیماریوں کی منتقلی کا خطرہ بڑھ گیا: تحقیق
وبائی امراض پرتحقیق کرنے والے محققین نے تنبیہ کی ہے کہ جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں منتقل ہونے کے خطرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی تلاش میں کلیدی کردار ادا کرنے والی محقق سارہ گلبرٹ کا کہنا ہے کہ ہماری جدید طرز زندگی کی وجہ سے جانوروں سے انسانوں میں بیماریاں پھیلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر گنجان آبادیوں میں اس کا خطرہ شدید ہو گیا ہے۔ جبکہ بین الااقوامی سفر میں اضافے و تیزی کے ساتھ ساتھ آبادیوں میں قدرتی ماحول کی کمی نے بھی خطرے کو شدید کر دیا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کا ماخذ تاحال ایک راز ہے لیکن کچھ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ وائرس چمگادڑوں سے کسی اور جانور کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ہے۔
حال ہی میں دنیا بھر میں پھیلنے والی بیماریاں جیسے کہ ایبولا، سارس اور ویسٹ نائل وائرس بھی جانوروں سے شروع ہوئے لیکن کووڈ 19 ان میں سب سے ز...