
اسرائیل: 16 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 9 نوعمر سمیت 11 افراد گرفتار
مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے ساحلی شہر تل ابیب کے ایک ہوٹل میں 16 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد ملک بھر میں خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کے مبینہ واقعات میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد سراپاء احتجاج ہیں۔
احتجاجی مظاہرین نے ایک گھنٹہ کام کاج چھوڑ کر علامتی مظاہرہ کیا ہے، جس میں قابض صہیونی ریاست کی خواتین کے حقوق کی تنظیموں نے بھرپور شرکت کی۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، صہیونی ریاست میں یہودی بچیاں نام نہاد یہودیوں کے ہاتھوں ہی محفوظ نہیں۔
مظاہرے کے شرکاء نے زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سرخ رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا تھا، اور وہ ناکام صہیونی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق کیس میں ملوث 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں نو نابالغوں سم...