
نیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی ۔آج رات سے لاک ڈاؤن ختم کر دیا جائے گا ۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والی پابندیوں کو آج رات سے مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر انھوں نے اپنی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سےنیوزی لینڈ نے کرونا کے خلاف جنگ جیت لی۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا کی روک تھام کے لیے 75 روز قبل سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا لیکن اب عالمگیر وبا کے درمیان ملک میں زندگی عام معمولات کی طرح محسوس ہورہی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ ملک میں کورونا کی روک تھام کے لیے دنیا کا سب سے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جس کی وجہ سے ملک میں کچھ وقت سے کورونا کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ آخری کیس 22 مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم جیسنڈا نے اعلان کیا کہ آج کابینہ کی اجازت کے بعد ملک کو لیول ون کی طرف لے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ...