
صدر ٹرمپ کی ایک اور عالمی سفارتی ثالثی کامیاب: قطر اور خلیجی ممالک میں 3 سال سے جاری کشیدگی ختم، تعلقات بحال
خلیج تعاون کونسل کے حالیہ اجلاس میں قطر اور خلیجی ممالک کے مابین پچھلے تین سال سے جاری کشیدگی ختم ہو کر علاقائی ممالک میں سفارتی تعلقات پھر بحال ہو گئے ہیں۔ اگرچہ تعلقات میں بحالی بھی یوں اچانک ہوئی ہے جیسے کہ اس میں کشیدگی آئی تھی البتہ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ امریکہ میں سیاسی قیادت کی تبدیلی ہے۔
علاقائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے امیر قطر تمیم بن حماد التھانی سعودی عرب پہنچے تو انکا استقبال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کیا اور قطر کے لیے زمینی، فضائی، بحری اور تجارتی تمام راستے کھولنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ قطر پر دہشت گردوں کی مدد کے الزام کے ساتھ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے 3 سال قبل سفارتی پابندیاں عائد کر دی تھیں، جسے امریکی حمایت بھی حاصل تھی۔
تاہم اب خلیجی ممالک میں آپسی کشیدگی کو ختم کرنے میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہی ثالثی کا کردار ادا کی...