
برطانیہ میں کووڈ-19 کی نئی قسم کا تیزی سے پھیلاؤ: پاکستان سمیت متعدد ممالک نے سفری پابندی عائد کر دی
برطانیہ میں کووڈ-19 کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث دنیا کے متعدد ممالک نے یورپی ملک پر سفری پابندی عائد کر دی ہے، پابندی لگانے والے ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، پولینڈ، نیدرلینڈ، بیلجیئم، اٹلی، ایران، فرانس، جرمنی، ارجنٹینا، چلی, کینیڈا، مراکش، کویت اور سلواڈور شامل ہیں، جبکہ فہرست میں ہر گھنٹے اضافہ ہو رہا ہے۔ پابندی برطانیہ سے آنے اور جانے والی تمام پروازوں اور دیگر سفری آمدورفت پر لاگو ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی کرسمس پر تالہ بندی میں نرمی کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے شہریوں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ حکومتی رپورٹوں کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں اس وقت وباء کا پھیلاؤ شدت اختیار کر گیا ہے اور حالات انتظامیہ کے کنٹرول سے باہر نکل رہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ پر سفری پابندی عائد کرنا کس حد تک مددگار ثابت ہو گا اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، کیونکہ برط...