سازشی کہانیاں گھڑنے کا ماہر مغربی میڈیا صدر ٹرمپ کو روسی جاسوس کہلوانے پر بضد
جانی ٹِکل - رشیا ٹوڈے
متعدد معروف عالمی لکھاریوں کا ماننا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عروج و زوال کی کہانی 21ویں صدی کی سب سے عجیب سیاسی داستان ہو گی۔ تاہم اسے امریکی سیاسی و سماجی نظام کے مسائل کا نتیجہ ماننے کے بجائے مغربی ذرائع ابلاغ اسے ایک سازش کا پیش خیمہ ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ صدر ٹرمپ کے صدارت سے ہٹنے کے بعد اس بیانیے کو ترویج دے رہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو دراصل روسی حساس ادارے "کے جی بی" نے 30 سال قبل پھنسا لیا تھا۔ کہانی گھڑنے کے لیے سابق سوویت جاسوس، میجر یوری شویتس کے انترویو کو استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں وہ سوویت یونین کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں انکشاف کرتے پائے گئے ہیں۔ منصوبے کے تحت کچھ افراد کو بچپن سے ہی خاص تربیت دے کر بڑا کیا گیا تھا اور انہیں امریکہ کے خلاف خاص مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ یوری نے انٹرویو میں مزید کہا تھا وہ بچو...