
برطانیہ کا شہریوں کے موٹاپے سے نمٹنے کیلئے چپس، چاکلیٹ اور بوتلوں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا: قانون سازی پر کام شروع
برطانوی حکومت نے شہریوں میں بڑھتے موٹاپے اور غیر صحتمند رحجان کو روکنے کے لیے اہم اور بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نئے قانون کے تحت برطانیہ میں بازاروں اور دکانوں میں چپس، چاکلیٹ، بوتلیں اور دیگر غیر خالص/فیکٹریوں میں تیار کردہ اشیاء کو نمایاں جگہوں، راہداریوں پر سجانے/رکھنے پر پابندی لگا دی جائے گی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق قانون میں آہستہ آہستہ مزید سختی لائی جائے گی، اور 2022 تک ایسی غیر صحتمد اشیاء پر خصوصی بچت، اشتہارات وغیرہ پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ابتداء میں چھوٹے دکانداروں کو کچھ وقت دیا جائے گا تاہم بڑی مارکیٹوں میں قانون پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق قانون سے برطانیہ میں بہت سے بڑے مارکے شدید متاثر ہو سکتے ہیں، جن میں معروف کریانہ سٹور ٹیسکو، ایمازون، نندوس اور کھوکھے والے بھی متاثر ہوں گے۔
قانون پر مقامی سماجی حلقوں...