
بیروت دھماکہ: انکشافات کا سلسلہ جاری، جہاز کا مالک سائپرس کا نکلا، حزب اللہ کے لیے منی لانڈرگ میں ملوث
بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور اس دوران نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ بیروت کی بندرگاہ پر امونیم نائٹریٹ اتارنے والے بحری جہاز کے مالک کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ اس پر حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔ فیڈرل بینک آف مڈ ایسٹ (ایف بی ایم ای) کے ساتھ جہاز کا مالک حزب اللہ کے لیے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔
روسس نامی ٹینکر کو لبنانی حکام نے نومبر 2013 میں روکا اور پھر اس میں موجود امونیم نائٹریٹ کو بیروت کی بندرگاہ پر خالی کر دیا۔ تاہم اس انتظامیہ کو کہا گیا کہ بحری جہاز کا مالک ایک روسی شہری اگور گریچوشکن ہے۔ تاہم اب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاز کا مالک کوئی روسی نہیں بلکہ سائپرس کا کاروباری شخص چیرالیمبوس منولی ہے۔ چیرالیمبوس منولی کے لبنان میں تجارتی روابط تھے اور اس نے تنزانیہ کے ایف ایم ای بینک سے بحری جہاز ’شک...