
وزیر صاحب ماپنا ہی ہے تو امریکہ سے بحیرہ جنوبی چین کا فاصلہ ناپیں: چینی صحافی کا پومپیو کی ٹویٹ پر تہذیب دار مگر کراڑہ جواب
چین اور امریکہ کے مابین تجاری و سفارتی جنگ اب لفاظی میدان میں بھی اپنے عروج پر ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کے انٹارکٹکا کے معاملات میں متحرک ہونے پر طنزیہ ٹویٹ داغا تو چینی لفاظی گولہ باری کے ماہربھی پیش پیش نظر آئے۔
مائیک پومپیو نے اپنی اشتعال انگیز ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم چین کو اس خیالی دنیا سے نکالنا چاہتے ہیں کہ وہ انٹارکٹکا سے نزدیکی قوم کے کے ناطے اس کے معاملات میں حصہ لینے کا حقدار ہے۔ چین براعظم انٹارکٹکا سے 900 میل دور ہے، چیونٹی خور کی ناک سے مشابہت والا یہ ملک اپنی اوقات سے باہر بہت باہر نکل گیا ہے، ہم غیر ضروری حاضرین کے ساتھ وہی کرتے ہیں جو ہم اب کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/SecPompeo/status/1345837338333646848?s=20
امریکی وزیر کی ٹویٹ پر چینی حکومتی نشریاتی ادارے گلوبل ٹائمز کے سربراہ ہو ژنجن نے جوابی وار میں کسی بدتہذیبی کا مظاہرہ کیے بغیر کہا ہے...