
روس تیسری عالمی جنگ کا فاتح ہو سکتا ہے: سویڈن کے دفاعی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ، نیٹو کو اہم تجاویز
سویڈن کے دفاعی تحقیقی ادارے نے نیٹو کو تنبیہ کی ہے کہ روس باآسانی شمالی بالٹک ریاستوں کو وسطی یورپ سے منقطع کر کے خطے پر قبضہ کر سکتا ہے۔ ادارے کی تحقیق میں جنگی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے طاقت کے توازن کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روس باآسانی وسطی اور شمالی یورپ کو ایک دوسرے سے کاٹ کر یک لخت بازی پلٹ سکتا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ میں منظر کشی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس بیلاروس کے رستے لتھوانیا میں گھس کر بالٹک خطے کے مرکز میں پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صورتحال اچانک اتنی پیچیدہ ہو جائے گی کہ دوسری جنگ عظیم کی طرز پر امریکہ کو فوری براہ راست مداخلت کرنا ہو گی، تاہم ماہرین نے تیسری عالمی جنگ میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کو مغربی طاقتوں پر برتری ہو گی، خصوصاً اگر لڑائی چھوٹے پیمانے پر رہ...