
یہ 120 سال پرانا چین نہیں، تم سب مل کر بھی چینی قوت کو برداشت نہیں کر سکو گے: چین کی اپنے خلاف مغربی ممالک کے نئے اتحاد کو سیدھی دھمکی
چین نے اپنے خلاف بننے والے نئے 5 ملکی اتحاد کو سیدھے دھمکی دے دی ہے، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ کے 5 ملکی نئے اتحاد کو مخاطب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان ہُوا چُن ینگ کا کہنا تھا کہ 5 آنکھی اتحاد چین کو بادشاہی سلطنت نہ سمجھے جس کے خلاف وہ انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹ سکتے ہیں۔
ہُوا کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں، اور 21ویں صدی میں آئیں، آج کا چین قنگ سلطنت نہیں ہے۔ مغربی ممالک 19ویں صدی کی طرز پر چین پر قبضہ نہیں کر سکتے، آج کے چینیوں کو 120 سال پہلے کی طرح اکسایا نہیں جا سکتا، لیکن اگر اشتعال دلایا گیا تو سب دیکھ لیں گے کہ آج کے چین کو سنبھالنا ناممکن ہے۔
ہُوا کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں 190 سے زائد ممالک ہیں، پانچ ممالک اس کے نمائندہ بننے سے گریز کریں، تمام ممالک کو باہمی اتفاق سے رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ چین...