
دنیا کو امریکہ ثانی کی ضرورت نہیں، چین ترقی پا کر امریکہ جیسا نہیں بنے گا، امریکہ مقابلے اور سرد جنگ کی ذہنیت سے نکلے، چین خود ٹھیک نظر آئے گا: چینی وزیر خارجہ
چینی وزیر خارجہ وینگ ژی نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی خارجہ پالیسی کا جائزہ لے، اور صرف مقابلے کے رحجان سے باہر نکلے۔ چین اور امریکہ کے تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں لیکن اس کے لیے دونوں ممالک کو تعاون اور خود احتسابی کرنا ہو گی۔
قومی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں چینی اعلیٰ عہدے دار کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مسائل موجود ہیں، لیکن اسکا ذمہ دار امریکہ ہے جو چین کو دبا کر دوسری سرد جنگ شروع کرنا چاہتا ہے۔ ایسا کرنا کسی کے مفاد میں نہیں، یہ حکمت عملی اور ٹکراؤ سب کچھ تباہ کر دے گی۔
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کو چین کی تیزی سے ترقی ہضم نہیں ہو رہی، اور امریکہ خود کوبہتر کرنے کے بجائے چین کو نیچا دکھانے میں جت گیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا واضح کہنا تھا کہ چین ترقی پاکر امریکہ ثانی نہیں بنے گا۔
ہمیں دنیا میں ایک اور امریکہ کی ضرورت نہیں ہے، یہ نہ تو س...