چینی یوآن جلد امریکی ڈالر کی جگہ عالمی تجارتی کرنسی بن جائے گا، 21ویں صدی چینی صدی ہو گی: عالمی کاروباری رحجانات کے ماہر گیرالڈ کلنٹ کی پیشنگوئی
دنیا بھر میں کاروباری رحجانات کے معروف ماہر گیرالڈ کلنٹ نے پیشنگوئی کی ہے کہ کورونا وباء کے بعد چین جلد عالمی تجارت میں امریکہ کو پچھاڑتے ہوئے دنیا کی بڑی معاشی قوت بن جائے گا۔
ٹرینڈ جرنل میں کے بانی و مدیر نے رشیا ٹوڈے کے اقتصادی معاملات کے پروگرام قیصر رپورٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ چین رواں سال دنیا کی تجارت پر بڑی اور نمایاں قوت رہے گا، اور اسکا یہ رحجان اکیسویں صدی میں جاری رہے گا، جیسے دوسری عالمی جنگ کے بعد امریکہ رحجان ساز بنا رہا۔
https://youtu.be/lxJGWiHJFeA
امریکی کاروباری رحجانات پر کئی درست پیشنگوئیاں کرنے والے سماجی ماہر کا مزید کہنا تھا کہ اکیسویں صدی چین کی صدی ہو گی، امریکہ جنگوں میں دلچسپی کے سلسلے کو جاری رکھے گا اور چین کاروباری دنیا پر چھایا رہے گا۔
تاریخی مثال دیتے ہوئے امریکی ماہر کا کہنا تھا کہ امریکہ اس وقت پہلی جنگ کے بعد کے برطانیہ کے طرز پر کام ک...