
امریکہ اندرونی معاملات میں مداخلت اور سمندری حدود کی خلاف ورزی سے باز رہے، تائیوان کو جدید اسلحہ فراہم کر کے اشتعال نہ دلائے: چینی دفتر خارجہ
چین نے بحیرہ جنوبی چین میں امریکی جنگی جہازوں کے گشت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہازوں نے گزشتہ سال 13 بار سمندری حدود کی خلاف ورزی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں ترجمان دفتر خارجہ وینگ وین بن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اقدام اشتعال انگیزی پر مبنی ہیں، جو کسی بھی وقت دونوں ممالک میں جاری کشیدگی میں جلتی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
چینی ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں امریکہ پر تائیوان کو اکسانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ امریکہ خطے میں امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے، لیکن یہ نہ سمجھا جائے کہ چین کمزور ہے، چینی فوج قومی مفاد کی حفاظت کے لیے ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
جبکہ امریکہ کا کہنا ہے کہ میک کین نامی امریکی بحری جنگی جہاز معمول کے کشت پر تائیوان کے پانیوں سے گزرتا ہے، اور امریکہ اسے چینی حدود تسلیم نہیں کرتا۔ امریکہ کو بین الاقوامی...