کیپیٹل ہل پر دھاوا: سابق صدر مواخذے سے بچے تو ڈیموکریٹ جماعت نے 9/11 کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا
امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے لیے اکسانے کے معاملے پر کانگریس سے شکست ہونے کے بعد اسے طول دینے کے لیے نئی تحقیقات شروع کرنے کا عندیا دیا ہے۔ سرائے ابیض کی ترجمان برائے میڈیا جین ساکی نے وضاحت میں کہا ہے کہ صدر بائیڈن کانگریس کی سابق صدر کے خلاف 9/11 طرز کی تحقیقات کی قرارداد کی حمایت کریں گے۔
https://twitter.com/therecount/status/1361731425066766336?s=20
واضح رہے کہ سابق صدر پر 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوے کے لیے مظاہرین کو اکسانے کا الزام تھا، جسے امریکی لبرل میڈیا نے خوب اچھالا اور معاملے پر ڈیموکریٹ جماعت نے کانگریس میں مواخذے بھی چلائی تاہم یہ ناکام رہی۔
اب ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس کی جانب سے معاملے پر 9/11 طرز کی تحقیقات کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں، سینٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مستقبل میں ملکی نظام کو محفوظ رکھنے ...