
روس نے ہائپرسانک ٹیکنالوجی امریکہ سے چُرائی: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نے چین کے بعد روس پر بھی ٹیکنالوجی چوری کا الزام دھر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اوباما کے دور میں روس نے ہائپرسانک ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی چرائی۔ جبکہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے ان ہتھیاوں پر 20 سال قبل کام شروع کردیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے منی سوٹا میں عوامی جلسے سے خطاب میں کہا کہ "آپ کو پتہ ہے روس کے پاس انتہائی اعلیٰ ہاپرسانک میزائل ہے، جو عام میزائل سے 5 گنا زیادہ تیز ہے۔ روس نے یہ ٹیکنالوجی چرائی، اور پھر ہتھیار بنائے۔ تاہم ہمارے پاس ان سے بھی اچھے ہتھیار ہیں، ہم دنیا میں سب سے بہتر ہیں، ہمارے ہتھیار اتنے اچھے کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا"۔
تاہم دوسری طرف امریکی دفاعی تجزیہ کار صدر کے بیان سے متفق نہیں، انکا کہنا یے کہ امریکہ چین اور روس کی نسبت ہائپرسانک ہتھیاروں کی دور میں کافی پیچھے ہے، کیونکہ ابھی گزشتہ سال وزیر دفاع مارک ایسپر کہہ رہے تھے کہ امریک...