آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں واشنگٹن کے مشکوک اقدام کی حمایت میں ،ایک فریگیٹ اور ایک جاسوس طیارہ بھیجے گا۔یاد رہے کہ آبنائے میں غیر ملکی جنگی بحری جہازوں کی موجودگی پہلے ہی غلط فہمیوں اور اشتعال انگیزی کو بہت زیادہ بھڑکا رہی ہے۔
وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بدھ کی صبح ایک بیان میں کہا کہ “حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے لئے کام کرنا آسٹریلیا کے قومی مفاد میں ہے۔ہماری شراکت کادائرہ کار محدود مقاصد کے لیےہو گا اور یہ وقت کا پابندبھی ہوگا۔
