پاکستان اور ہندوستان کی افواج کا کشمیر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا اعلان
پاکستان اور ہندوستان کی افواج کی جانب سے کشمیر کی سرحد پر فائرنگ بند کرنے پر اتفاق کا اعلان کیا گیا ہے۔ جنوبی ایشیا کے دونوں ہمسایہ مگر روائیتی حریف ممالک کے ملٹری آپریشن کے سربراہان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے امن کے لیے کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
اگرچہ دونوں ممالک کے مابین 2003 میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم اس پر کم ہی عمل ہوا ہے۔ دونوں ممالک کی افواج خصوصاً کشمیر کی سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ کرتی رہتی ہیں۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ پاکستان نے 2003 کے معاہدے کی 5133 بار خلاف ورزی کی، جس میں ہندوستان کے 24 فوجی ہلاک جبکہ 197 زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ معاہدے کے باوجود ہندوستان کشمیر کی متنازعہ سرحد سے فوج نہیں ہٹائے گا اور نہ ہی اس میں کمی لائی جائے گی۔ ہندوستان کا الزام ہے کہ گھس بیٹھیوں کو روکنے کے لیے فوج میں کسی قسم کی ...