Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پاکستان

امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے ہتھیار دہشت گرد پاکستانی ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، فوری اقدامات کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم پاکستان

امریکہ کے افغانستان میں چھوڑے ہتھیار دہشت گرد پاکستانی ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، فوری اقدامات کی ضرورت ہے: نگران وزیراعظم پاکستان

پاکستان
پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے تنبیہ جاری کی ہے کہ 2021 میں افغانستان سے افراتفری میں انخلاء کے باعث چھوڑے گئے امریکی ہتھیار تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے ہاتھ لگ گئے ہیں اور اب پاکستانی ریاست کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ امریکی حکومت کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق انخلاء کے دوران امریکہ افغانستان میں 7 ارب ڈالر کے ہتھیار چھوڑ گیا تھا، جس میں ہوائی جہاز، بکتر بند گاڑیاں، خصوصی مواصلاتی آلات اور دیگر خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں۔ آزاد ذرائع کا ماننا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے کئی گناء زیادہ ہے، اور بائیڈن انتظامیہ اس حوالے سے درست معلومات چھپا رہی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق یہ مقداد 85 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ تاہم حالیہ امریکی انتظامیہ اس دعوے کو مسترد کرتی ہے اور ان کے مطابق خطرناک ہتھیاروں کو تباہ یا ناقاب...
پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے قرآن جلانے کے خلاف قانون سازی کے عندیے کا خیرمقدم

پاکستان کا ڈنمارک کی جانب سے قرآن جلانے کے خلاف قانون سازی کے عندیے کا خیرمقدم

پاکستان
پاکستان نے ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے قرآن جلانے پہ پابندی کے قانون کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ڈنمارک کی جانب سے یہ ایک درست قدم ہے، مذہبی کتب کی بےحرمتی نفرت اور شدت پسندی کا باعث بنتی ہے، اور اسے آزادی اظہار کی آر میں جگہ نہیں دی جا سکتی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ ڈنمارک کے بعد دیگر ممالک بھی اس مثال کی پیروی کریں گے اور مذہبی مقدمات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں قرآن کی بےحرمتی کے واقعات پر پاکستان اور ڈنمارک کے تعلقات میں کشیدگی آگئی تھی اور پاکستان نے ڈنمارک کے ساتھ تعلقات تقریباً ختم کر دیے تھے۔ اس سے قبل ڈنمارکی حکومت کا مؤقف رہا تھا کہ ڈنمارک ایسے کسی اقدام کو روک نہیں سکتا کیونکہ یہ اظہار خیال کے زمرے میں آتا ہے۔ جس پر بیشتر مسلم ممالک نے ی...
افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے تشدد کی تربیت کے لیے بلوچی قیدی کو استعمال کرنے کا انکشاف

افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے تشدد کی تربیت کے لیے بلوچی قیدی کو استعمال کرنے کا انکشاف

پاکستان
افغانستان میں امریکی جاسوس ادارے سی آئی اے کی جانب سے قیدیوں پر مظالم کے نئے تجربات اور فوجیوں کو تشدد کی تربیت دینے جنگی قیدیوں پر مشق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سامنے آنے والے دستاویزات کے مطابق اس دوران کچھ قیدیوں کا دماغ بھی ضائع ہو گیا۔ سن 2008 کی ایک رپورٹ کے مطابق عمار بلوچی نامی ایک 44 سالہ قیدی کو فوجیوں کی تربیت کے لیے استعمال کیا گیا۔ والنگ نامی تشدد کی تکنیک کی تربیت پاکستانی کمپیوٹر انجینئر قیدی پر کی گئی، جس پر مسلسل 2 گھنٹے تک تشدد کیا گیا۔ اعلیٰ افسر نے مراسلے میں لکھا کہ تشدد کی تربیت کو اس لیے 2 گھنٹے تک دوہرایا گیا تاکہ تربیت کی توثیق ہو سکے۔ والنگ نامی بدنام زمانہ تکنیک میں کم ترین تشدد کے تحت انسان کو تیزی سے اپنی طرف کھینچا جاتا اور پھر ایک دم جھٹکے سے پیچھے دیوار سے ٹکرا دیا جاتا ہے۔ سامنے آنے والے مراسلے کے مطابق امریکی فوجیوں کو افغانستان میں تشدد کی مشق ...
ہندوستانی میزائل کا مبینہ غلطی سے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ: امریکہ کی طرف سے متعصب جبکہ چین کی جانب سے نصیحت آمیز ردعمل

ہندوستانی میزائل کا مبینہ غلطی سے پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ: امریکہ کی طرف سے متعصب جبکہ چین کی جانب سے نصیحت آمیز ردعمل

پاکستان
ہندوستان کے مبینہ غلطی سے پاکستان کی طرف چلے میزائل پر چین اور امریکہ کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین نے پاکستان اور ہندوستان کو نصیحت کی ہے کہ دونوں ممالک معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار کو تیز کریں جبکہ امریکہ نے اسے حادثہ قرار دیتے ہوئے مزید تبصرے سے انکار کیا ہے۔ یاد رہے کہ 9 مارچ کو ہندوستان سے ایک بیلسٹک میزائل پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور میاں چنوں میں گِرا۔ہندوستان نے اس پر معذرت کرتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی گردانا تاہم پاکستان کے لیے سب سے بڑھ کر عالمی برادری کا اس حوالے سے ردعمل تھا۔ دنیا بھر میں جدید ہتھیاروں کے غیر سنجیدہ ہاتھوں میں آنے کے حوالے سے مغربی دنیا خصوصاً امریکہ سب سے زیادہ تحفظات کا اظہار کرتا ہے تاہم یہ تحفظات بھی شدید تعصب کا شکار ہیں اور صرف پاکستان یا مسلم ممالک کے حوالے سے ان کا اظہار سامنے آتا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے مبینہ غلطی پر امریکہ نے انتہا...
حکومت پاکستان کا تحریک طالبان پاکستان سے امن معاہدہ طے

حکومت پاکستان کا تحریک طالبان پاکستان سے امن معاہدہ طے

پاکستان
حکومت پاکستان نے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ مکمل جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان حکومت فواد چوہدری نے پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے میں افغان طالبان نے بھرپور مدد فراہم کی ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مکمل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ امن کے عمل کو مستحکم بنانے کے لیے مزید بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بات چیت میں قومی خود مختاری، سلامتی، امن اور معاشی و معاشرتی بہبود کو مدنظر رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑا اور مثبت قدم ہے، پاکستان نے ایک لمبی جنگ کے بعد امن حاصل کیا ہے، اور ہم اس میں افغان طالبان کے بھی مشکور ہیں، جنہوں نے امن معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں ہماری مدد کی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ترک نشریاتی ادارے سے گفتگو میں...
پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر بڑی غلطی کی: وزیراعظم عمران خان کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر بڑی غلطی کی: وزیراعظم عمران خان کا رشیا ٹوڈے کو انٹرویو

پاکستان
https://youtu.be/AwaLiBTFuxw پاکستان نے افغانستان میں امریکی جنگ کا حصہ بن کر بڑا نقصان اٹھایا، ایسے میں امریکی سیاستدانوں کی طرف سے یہ پاکستان کو شکست کو الزام دینا انتہائی تکلیف دہ ہے، ان جذبات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے روسی نشریاتی ادارے رشیا ٹوڈے کو انٹرویو میں کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں ارکان نے افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا، یہ امریکی انتظامیہ کی کم فہمی کی علامت ہے۔ مجھے بطور پاکستانی امریکی سیاستدانوں کے ان تبصروں سے بہت دکھ ہوا۔ گیارہ ستمبر کے وقت پاکستان شدید دباؤ میں تھا، اس وقت پاکستان پر ایک باغی آمر پرویز مشرف مسلط تھا، جو منتخب حکومت کو برطرف کر کے حکومت پر قابض ہوا، اسے عالمی سطح پر اپنی حکومت کی توثیق کے لیے امریکی مدد درکار تھی، اور اس نے اس موقع کا بھرپور استعمال کیا۔ اس نے اس کے سات...
کشمیری رہنما سید علی گیلانی 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے: مقبوضہ وادی میں ہندوستانی فوج کی تعداد میں مزید اضافہ، شہریوں کو محبوب رہنما کی نماز جنازہ بھی ادا نہ کرنے دی گئی، تدفین رات کے اندھیرے میں کر دی گئی

کشمیری رہنما سید علی گیلانی 92 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے: مقبوضہ وادی میں ہندوستانی فوج کی تعداد میں مزید اضافہ، شہریوں کو محبوب رہنما کی نماز جنازہ بھی ادا نہ کرنے دی گئی، تدفین رات کے اندھیرے میں کر دی گئی

پاکستان
کشمیری آزادی پسند رہنما سید علی گیلانی کی نظر بندی میں وفات کے بعد ہندوستان نے مقبوضہ وادی میں فوج مزید بڑھا دی ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑے مظاہرے اور احتجاج کے پیش نظر دہلی حکومت نے شہریوں کو جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہ دی اور انتہائی مختصر افراد کی موجودگی میں ہردلعزیز رہنما کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سمیت مواصلات کے دیگر ذرائع بھی بند ہیں۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکری تعیناتیاں سرینگر سمیت علاقے کے اہم مقامات پر کی گئی ہیں، اور صرف طبی مجبوری کے حامل افراد کو حرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ سید علی گیلانی کے گھر کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور لوگوں کو تعزیت کے لیے بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ہندوستانی فوج نے ظلم کی تاریخ میں اضافہ کرتے ہوئے سید علی گیلانی کی وصیت کے برعکس انکی تدفین مرکزی قبرستان کے بجائے ایک غیر معروف مقام پر رات گئے کی...
حکومت پنجاب کا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کی پالیسی لانے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا ویکسین نہ لگوانے والوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کی پالیسی لانے کا فیصلہ

پاکستان
پاکستان میں پنجاب کی صوبائی حکومت کووڈ-19 ویکسین منصوبے میں شرکت بڑھانے کے لیے سخت اقدامات کا رخ کر رہی ہے۔ حکومت نےان شہریوں کے موبائل سم کارڈ معطل کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے جو ویکسین کی خوراک لینے سے انکاری ہیں۔ یہ سخت فیصلہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیرصدارت اعلیٰ سول و عسکری عہدیداروں کے اجلاس کے دوران لیا گیا۔ یاسمین راشد نے کہا کہ یہ پالیسی ان لوگوں کے سم کارڈوں کو غیر فعال کردے گی جو ایک مقررہ مدت تک ویکسین لگوانے سے انکار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کو ٹیکے لگانے پر مجبور کرنے کے لئے پوری کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کی وجہ سے ویکسین لینے والوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس پالیسی کے نفاذ کے لیے ایک وقت مقرر کرے گی اور اگر منصوبے کو قومی ادارہ برائے انسداد کووڈ-19 سے باضابطہ منظوری مل جاتی ہے تو صوب...
ہندوستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ فنجائی کا داخلہ: قابض انتظامیہ نے وباء کا درجہ دے دیا، مودی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی عالمی امداد کی درخواست

ہندوستان سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاہ فنجائی کا داخلہ: قابض انتظامیہ نے وباء کا درجہ دے دیا، مودی مظالم کے ستائے کشمیریوں کی عالمی امداد کی درخواست

پاکستان
مقبوضہ جموں وکشمیر پہ قابض بھارتی انتظامیہ کی مجرمانہ نااہلیوں کے باعث ریاست میں کورونا کے بعد متعدی سیاہ فنجائی بھی وباء کی صورت اختیار کر گئی ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی اس متعدی بیماری نے زور پکڑ لیا ہے۔ قابض انتظامیہ نے 1897 کے وبائی امراض قانون کے تحت سیاہ فنجائی سے لاحق ہونے والی بیماری میوکورمائیکوسس کو وباء قرار دینے کا فیصلہ کیا۔ اس اقدام کے تحت اسپتالوں اور طبی مراکز کو پابند کیا گیا ہے کہ بیماری کے تمام مریضوں کا باقائدہ اندراج کیا جائے۔  مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاوہ ہندوستان کی متعدد دیگر ریاستوں اور علاقوں میں بھی بیماری ہر گزرتے دن کے ساتھ زور پکڑ رہی ہے۔ انتہائی متاثر علاقوں میں تمل ناڈو، اوڈیسہ، گجرات، چندی گڑھ، تلنگانہ اور راجستھان شامل ہیں۔ سیاہ فنجائی خون اور نظام تنفس کو متاثر کرنے والی فنجائی ہے جو زخم یا سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہ...
پاکستان: کورونا تالہ بندی پر عملدرآمد کے لیے فوج طلب

پاکستان: کورونا تالہ بندی پر عملدرآمد کے لیے فوج طلب

پاکستان
حکومت پاکستان نے ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لئے ملک کے  16 بڑے شہروں میں فوج کو کو طلب کر لیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے اور صحت کے نظام پر دباؤ کم کرنے کے پیش نظر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فوج شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان کے کونے کونے میں جائے گی۔ ان کے بقول اس تعیناتی کا بنیادی مقصد پولیس کی مدد کرنا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اس وقت کرونا کے 90 ہزارمریض موجود ہیں، جن میں سے 4300 کے قریب افراد تشویشناک حالت میں ہیں، جبکہ 570 وینٹیلیٹروں پرہیں۔ 22 کروڑ آبادی والے ملک میں فی الحال روزانہ لگ بھگ 5500 مریض متاثر ہو رہے ہیں، اور 130 کی موت واقع ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ یہ تعداد 2020 میں پہلی لہر کے عرو...

Contact Us