Shadow
سرخیاں
مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظمامریکی جامعات میں صیہونی مظالم کے خلاف مظاہروں میں تیزی، سینکڑوں طلبہ، طالبات و پروفیسران جیل میں بندپولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دی

پولینڈ کے کسانوں نے یوکرینی گندم کی درآمد پر ہفتے کی ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کسانوں نے یوکرین سے آتی ترسیل کو روکنے کے لیے لتھوانیا کی سرحد پر دھرنا دیا ہے، جس کا مقصد یوکرین سے آٹی سستی گندم کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔

دھرنا دو دن قبل بروز جمعہ شروع ہوا، جبکہ گندم کی درآمد کے خلاف کسان گنزشہ چھے ماہ سے حکومت کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ بیرون ملک سے اناج برآمد نہ کیا جائے، اس سے ان کی اگائی گندم اور بازار پر اثر پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کا ملک یورپی اتحاد کے مطالبات مسترد کر دے اور کسی قسم کا بیرونی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت کے خلاف نہیں ہیں لیکن وہ بےجا مداخلت اور بازار پر اثر کو قبول نہیں کر سکتے۔ وہ ملک میں داخل ہونے والے ٹرکوں کا جائزہ لیتے ہیں اور صرف ان ٹرکوں کو آگے بڑھنے سے روکا جاتا ہے جس میں یوکرینی، روسی یا بیلا روس کی گندم ہو۔

دوسری جانب حکومت نے کسانوں کے احتجاج کو بےجا کہا ہے۔ حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ یوکرین کی گندم کی ترسیل انتہائی مہنگی پڑتی ہے، اور 1500 میں سے ایک ٹرک میں گندم درآمد کی جا رہی ہے، کسانوں کو بےجا مسئلہ کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔

دوست و احباب کو تجویز کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

4 × 3 =

Contact Us