Shadow
سرخیاں
پولینڈ: یوکرینی گندم کی درآمد پر کسانوں کا احتجاج، سرحد بند کر دیخود کشی کے لیے آن لائن سہولت، بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث، صرف برطانیہ میں 130 افراد کی موت، چشم کشا انکشافاتپوپ فرانسس کی یک صنف سماج کے نظریہ پر سخت تنقید، دور جدید کا بدترین نظریہ قرار دے دیاصدر ایردوعان کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں رنگ برنگے بینروں پر اعتراض، ہم جنس پرستی سے مشابہہ قرار دے دیا، معاملہ سیکرٹری جنرل کے سامنے اٹھانے کا عندیامغرب روس کو شکست دینے کے خبط میں مبتلا ہے، یہ ان کے خود کے لیے بھی خطرناک ہے: جنرل اسمبلی اجلاس میں سرگئی لاوروو کا خطاباروناچل پردیش: 3 کھلاڑی چین اور ہندوستان کے مابین متنازعہ علاقے کی سیاست کا نشانہ بن گئے، ایشیائی کھیلوں کے مقابلے میں شامل نہ ہو سکےایشیا میں امن و استحکام کے لیے چین کا ایک اور بڑا قدم: شام کے ساتھ تذویراتی تعلقات کا اعلانامریکی تاریخ کی سب سے بڑی خفیہ و حساس دستاویزات کی چوری: انوکھے طریقے پر ادارے سر پکڑ کر بیٹھ گئےیورپی کمیشن صدر نے دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر جوہری حملے کا ذمہ دار روس کو قرار دے دیااگر خطے میں کوئی بھی ملک جوہری قوت بنتا ہے تو سعودیہ بھی مجبور ہو گا کہ جوہری ہتھیار حاصل کرے: محمد بن سلمان

تجارت

چین نے گزشتہ برس دنیا بھر میں 1 کروڑ برقی کاریں برآمد کیں، چین جلد کاروں کی برآمد میں پہلے نمبر پر ہو گا

چین نے گزشتہ برس دنیا بھر میں 1 کروڑ برقی کاریں برآمد کیں، چین جلد کاروں کی برآمد میں پہلے نمبر پر ہو گا

تجارت
چین رواں برس کے آخر تک کاریں برآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔ یہ تخمینہ امریکی ادارے موڈی نے لگایا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں جاپان کو پچھاڑتے ہوئے چین دنیا کو سب سے زیادہ کاریں برآمد کرنے والا ملک ہوگا۔ گزشتہ برس جرمنی سے دوسری پوزیشن چھینتے ہوئے چین نے جاپان سے مقابلہ شروع کر دیا تھا۔ اور ایک برس کے اندر دونوں بڑے ممالک میں موجود فرق 1 لاکھ اکہتر ہزار سے کم ہو کر صرف 70 ہزار تک رہ گیا ہے۔ اس میں چینی برآمدات کے لیے کھلنے والی روسی مارکیٹ کا اہم کردار ہے جبکہ چینی برقی کاریں بھی دنیا میں کافی مقبولیت اختیار کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چین اس وقت لیتھیم بیٹریاں بنانے میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے اور دنیا کی پچاس فیصد سے زیادہ بیٹریاں چین ہی پیدا کرتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ چین دیگر ممالک کی نسبت زیادہ سستی برقی کاریں فراہم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ امری...
ترکی کا بھی روس کے ساتھ مقامی پیسے میں تجارت کرنے کا اعلان

ترکی کا بھی روس کے ساتھ مقامی پیسے میں تجارت کرنے کا اعلان

تجارت
ترکی نے روس سے تجارت کے لیے مقامی پیسے یعنی لیرے اور روبل کے استعمال کا اعلان کر دیا ہے۔ مقامی نشریاتی ادارے آ خبر نے صدر طیب ایردوعان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ یوکرین تنازعے پر روسی اور ترک صدور کے مابین ٹیلی فون پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جس میں امریکہ کی معاشی پابندیوں کے نتیجے میں ڈالر اور یورو کے برخلاف روبل میں تجارت کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران یوکرین تنازعے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور دونوں علاقائی رہنماؤں نے مل کر اس صورتحال سے نمٹنے پر اتفاق کیا۔ آ خبر کے مطابق صدر ایردوعان نے روس کے ساتھ تعلقات اور رابطے کو اہم قرار دیا اور تجارت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ صدر ایردوعان نے بحیرہ ایزوو میں اجازت کے لیے کھڑے 30 روسی تجارتی جہازوں کو جن میں گندم اور سورج مکھی کا تیل ترکی کو برآمد ہونا ہے، کو ملکی حدود میں فوری داخل ہونے کی اجازت دینے...
امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

امریکہ روسی گیس لائن سے پابندیاں ہٹا دے، امریکی منصوبے میں 1 ارب یورو کی سرمایہ کاری کردیں گے: جرمن چانسلر

تجارت, روس
جرمنی نے روسی نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے سے پابندی اٹھانے کے بدلے امریکہ کو ایل این جی منصوبے پر ایک ارب یورو کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ جرمن اخبار دی زیت کے مطابق جرمن چانسلر نے امریکی وزارت خزانہ کو خصوصی خط میں لکھا ہے کہ اگر امریکہ روسی گیس پائپ لائن کے منصوبے اور گیس کی فراہمی کے منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالے تو جرمنی امریکی ایل این جی کی خریداری کے لیے اپنی بندرگاہ پردو ٹرمینل خود لگانے کو تیار ہے۔ روس، جرمنی اور دیگر مغربی یورپی ممالک کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کے لیے دنیا کی سب سے بڑی سمندری گیس لائن بچھا رہا ہے جس پر امریکہ کو اعتراضات ہیں، اور اسکا مؤقف ہے کہ اس سے نیٹو اتحاد کو نقصان پہنچے گا لہٰذا یورپی ممالک کو اتحاد کی سکیورٹی کی خاطر روسی گیس کے بجائے امریکی گیس کو خریدنا چاہیے۔ تاہم یورپی اقوام کا مؤقف ہے کہ وہ گیس کی فراہمی کے لیے ایک سے زائد ماحذ پر انحص...
چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف فیصلہ جیت گیا

چین عالمی تجارتی تنظیم میں امریکہ کے خلاف فیصلہ جیت گیا

تجارت
امریکہ کی جانب سے چینی اشیاء پر چنگی ٹیکس بڑھانے کے خلاف چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں درخواست دے رکھی تھی، جس پر تنظیم نے سنوائی کے بعد فیصلہ چین کے حق میں دے دیا ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چینی اشیاء پر قدغنیں لگائیں، تاہم عالمی ادارے کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ امریکی اقدامات غلط ہیں، اور امریکہ نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ چینی نمائندے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ عالمی تنظیموں کو اپنے مفاد میں استعمال کرتا ہے جبکہ چین نے ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ چین نے امریکی قدغنوں پر عالمی ادارے سے رجوع کیا اور اب فیصلے نے بھی چینی مؤقف کو درست ثابت کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کی فیصلہ ساز کمیٹی نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ امریکہ اپنے مؤقف کے دفاع میں زیادہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا، امریکی چنگی ٹیکس غیر منص...
چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

چین کی ابھرتی طاقت کا خوف: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی ہواوے پر پابندی عائد کر دی

تجارت, عالمی, فن/ٹیکنالوجی
مغربی ممالک پر چین کی طاقت کا بھوت سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا کے بعد برطانیہ نے بھی چینی  ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان حرکتوں سے صرف لبرل خیالات پر مبنی مغربی ممالک کی منافقت عیاں ہورہی ہے جس کے تحت وہ پوری دنیا میں آزاد مارکیٹ کا پرچار کرتے رہے اور عرصہ دراز تک دنیا کو من چاہے انداز میں  لوٹنے کا سلسلہ  جاری  رکھا  اور اب  صرف ایک مدمقابل سامنے آنے پر ایسے بھونڈے  ہتھ کنڈوں پر اتر آئے ہیں کہ جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں بچا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ کمپنیوں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی نہیں خرید  سکیں گی۔ اور تو اور موبائل فون کمپنیاں 2027 تک اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانے کی ...
افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

افغان برآمدات کے لیے واہگہ راہداری دوبارہ کھول دی گئی

تجارت, ستان
پاکستان نے افغان مصنوعات کی بھارت کو برآمدات کے لیے واہگہ بارڈر دوبارہ کھول دیا ہے۔ کورونا کے باعث تجارت رک گئی تھی تاہم اسے دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کو دی گئی خصوصی سہولت کے تحت افغانستان پاکستان کا زمینی راستہ استعمال کرتے ہوئے بھارت کو برآمدات کر سکے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ برآمدات کا آغاز 15 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔ اقدام افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تجارتی سہولت کا وعدہ پورا کردیا، اب دونوں ممالک باہمی تجارت کر سکیں گے۔ پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے لیے مجموعی طور پر 18 راہداریاں فراہم کی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان خود افغان مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار ہے، دوسری طرف افغانستان پاکستانی مصنوعات کا چوتھا بڑا خریدار ہے۔ ...
بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک  دیے

بڑی عالمی کمپنیوں کا غیر قانونی گٹھ جوڑ، فیس بک کو 11 کھرب کی ضرب: زکربرگ نے گھٹنے ٹیک دیے

تجارت, سیاست, فن/ٹیکنالوجی
دنیا کی تقریباً 100 بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو جھکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب فیس بک بھی ٹویٹر کی طرح مغربی خصوصی امریکی لبرل طبقے کا مکمل حمایتی اور انکے مفادات کا پاسدار بن کر رہے گیا۔ نظریاتی آزادی، آزادی اظہار، آزاد مارکیٹ اور سیاسی دباؤ کے بغیر کاروبار کے لبرل افکار ایک بار پھر ڈھگوسلہ ثابت ہوئے ہیں اور یونی لیور، کوکاکولا، بن اینڈ جیڑی اور لپٹن چائے سمیت دنیا کی تقریباً سو بڑی کمپنیوں کے گٹھ جوڑ نے مارک زکر برگ کو ٹویٹر کی طرح لبرل طبقے سے متضاد مواد کی متعصب نشاندہی اور انتباہی پیغام چسپاں کرنے کی پالیسی کو اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ اس سے قبل شدید دباؤ کے باوجود فیس بک نے ایسے کسی اقدام کی تردید کی تھی اور اسے صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کی پالیسی سے متضاد قرار دیا تھا۔ تاہم دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں کے فیس بک کے خلاف گٹھ جوڑ سے کمپنی کو اشتہا...

Contact Us