مغربی طرز کی ترقی اور لبرل نظریے نے دنیا کو افراتفری، جنگوں اور بےامنی کے سوا کچھ نہیں دیا، رواں سال دنیا سے اس نظریے کا خاتمہ ہو جائے گا: ہنگری وزیراعظم
مغربی لبرل تسلط مزید نہیں چل سکتا، جدید نظریہ بری طرح سے ناکام ہو گیا ہے، اسے ختم کر دینا چاہیے۔ یہ کہنا تھا یورپی ملک ہنگری کے وزیراعظم وکتور اوربان کا، بدھا پسٹ میں ایک کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے۔
وکتور اوربان نے اس حوالے سے وقت بھی دیا اور کہا کہ انسانیت کی رواں سال اس جابرانہ نظام سے جان چھوٹ جائے گی۔
کانفرنس میں خطاب کے دوران وزیراعظم اوربان کا کہنا تھا کہ لبرل تسلط نے اپنی بقاء کے لیے ایسے لوگوں کو دنیا پر مسلط کر دیا ہے جو کسی بھی صورت قیادت کے اہل نہیں تھے۔ انہوں نے عالمی لبرل سیاسی رہنماؤں کا موازنہ بیوٹی صنعت کے کرداروں سے کیا اور کہا کہ بہت سے ماڈل عالمی امن کے موضوع پر ان سیاسی رہنماؤں سے زیادہ جانتے ہیں۔
مشرقی یورپی ملک کے اعلیٰ ترین حکومتی اہلکار کا کہنا تھا کہ لبرلیت مکمل نظریاتی کنٹرول چاہتی ہے، جس میں کسی دوسرے کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ریاستیں تشدد اور جبر کا آلہ بنا...